14 جنوری کی شام میں کیے جانے والے اس احتجاج میں طلبأ برہنہ پاؤں شرکت کریں گے اور ہر طالب علم ایک شمع روشن کرے گا۔
بروز اتوار 12 جنوری 2020 کو شام میں پانچ بجے اقلیتی فلاح و بہبود کے دفتر پر ایک پریس کانفرس منعقد کی گئی۔
مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے 14 جنوری 2020 بروز منگل کو رات آٹھ بجے شہیدوں کی یادگار قدوائی روڈ پر ملک میں ہورہے ظلم و ستم کے خلاف امن و سلامتی کے لیے برہنہ پاؤں اور شمع جلاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس پریس کانفرس میں زوہان نالج فاونڈیشن کے صدر سمیر خان، فریٹرنیٹی مومنٹ کے مہاراشٹر کے صدر کاشف سمن، مالیگاؤں وکاس منچ کے صدر ابو اسامہ، اقلیتی فلاح و بہبود کے صدر جنید احمد اور مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ترجمان سعاد عامر نے خطاب کیا۔
سمیر شیخ نے کہا کہ 'احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اور ہمیں موجودہ حکومت سے سوال کرنا چاہئے ایسے حالات میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج جاری ہے اس لیے مالیگاؤں کے طلبأ کے اجتجاجی مظاہرہ کو کامیاب بنانے کے لیے زوہان نالج فاونڈیشن کا مکمل تعاون رہے گا۔
کاشف سمن نے اس بات کا اعلان کیا کہ کس طرح امن و امان کو قائم رکھتے ہوئے طلباء کو احتجاج کرنا ہے۔
انھوں طلباء سے گذارش کی ہے کہ اپنے گھروں سے برہنہ پاؤں آئیں اور ساتھ میں ایک موم بتی بھی لائیں۔ شہیدوں کی یادگار پر پہنچ کر طلباء انسانی زنجیر اور احتجاجی مظاہرہ پیش کریں گے۔
سعاد عامر نے کہا کہ پورے ملک کے مخلتف یونیورسٹیز کے طلباء اور خاص کر جن طلباء پر حکومت نے ظلم کیا۔ اس کی مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مذمت کرتی ہے۔