اس تعلق سے مالیگاؤں عوامی پارٹی کے صدر و سماجی کارکن رضوان بیٹری والا نے کمشنر کے ہمراہ سہارا ہسپتال (جسے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے مختص کیا گیا ہے) کا دورہ کیا-
رضوان بیٹری والا نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر دیپک کاسار سے مطالبہ کیا کہ ماضی میں کورونا وبا سے متاثرہ مریضوں کو کووڈ سینٹر میں علاج سے متعلق سہولیات نہ ہونے سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب کورونا دوبارہ سے سر ابھار رہا ہے ایسے میں مریضوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
کمشنر دیپک کاسار نے بتایا کہ اس وبا سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام ماسک و سینیٹائزر کے ساتھ ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھے حالانکہ شہری انتظامیہ کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے-