ETV Bharat / state

مالیگاؤں: ایس آئی او نے لاک ڈاؤن سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم دیا - urdu news

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے وفد نے مونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم دیا۔

Breaking News
author img

By

Published : Apr 7, 2021, 9:12 PM IST

کورونا وائرس کے معاملے میں مسلسل ہو رہے اضافے کے باعث انتظامیہ نے سخت ترین لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع کلکٹر کے اچانک اعلان سے عوام میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

لاک ڈاؤن کی مخالفت میں عوام سڑکوں پر اتر آئی ہے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہی ہے۔ اس سلسلے میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے مقامی صدر و اراکین نے گزشتہ روز مونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس کو عوام کی ضروریات زندگی کے متعلق ایک میمورنڈم سونپا۔

جس میں ان نکات پر زور دیا گیا کہ لاک ڈاؤن لگنے کی وجہ سے شہر کا مزدور طبقہ کیسے زندگی گزارے گا۔ اگر شہر کی میڈیکل کرانہ وغیرہ کی دکانیں کھلی بھی رہیں تو مزدور کےسامان خریدنے کیلئے ان کے پاس رقم کہاں سے آئے گی۔

مالیگاؤں: ایس آئی او نے لاک ڈاؤن کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم دیا

اس لیے بجلی بل معافی کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کی متعینہ میعاد تک عوام پر سے ٹیکسوں کا بوجھ ہٹایا جائے۔

اس تعلق سے مونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نتین کاپڑنیس نے میمورنڈم لیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ اس موقع پر شبلی محمد ( زونل سکریٹری ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ ) مقامی ممبران میں سیف الرحمن (مقامی صدر ) عمار انصاری، وقاص عامر وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.