مہاراشٹر میں ضلع ناسک سمیت شہر مالیگاؤں شہر میں بھی کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب مقامی و ضلع انتظامیہ نے شہر میں شام سات تا صبح سات بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا حکم نامہ جاری کرديا تھا۔
نائٹ کرفیو کے علاوہ ہفتے میں دو دن یعنی سنیچر اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن اور تمام تعلیمی اداروں کو بھی مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔
ایسے میں لاک ڈاؤن اور کورونا عفریت کے چلتے ریاست مہاراشٹر میں انتظامیہ کی سختی برقرار ہے۔ وہیں شہر مالیگاؤں میں حکومت کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والے ایک تعلیمی ادارے کے خلاف مقامی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ شہر میں پولیس عملہ متحرک نظر آرہا ہے اور میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے آزاد نگر پولیس اسٹیشن عملہ نے شہر کا معروف تعلیمی ادارہ 'مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول' پر کاروائی کرتے ہوئے تین ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول میں کچھ کلاسیس جاری تھی۔ اس دوران کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر مقامی انتظامیہ نے کاروائی کی اور سخت احکامات دیتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو کورونا عفریت میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔