ETV Bharat / state

Eid-ul-Fitr 2023 عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی سویوں کی فروخت میں اضافہ - مالیگاؤں خبر

رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز سے ہی شہر مالیگاؤں کے مختلف مقامات پر سویوں اور پھینی کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ عید کے موقعے پر اس کی مانگ میں اضافہ کے سبب اس کاروبار سے منسلک افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

سویوں کی فروخت میں اضافہ
سویوں کی فروخت میں اضافہ
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 2:22 PM IST

سویوں کی فروخت میں اضافہ

مالیگاؤں: مسلم اکثریتی شہر کی شناخت رکھنے والے شہر مالیگاؤں میں ایک ایسا خانوادہ ہے جو گذشتہ پچاس برسوں سے سویاں تیار کرنے کے کاروبار سے منسلک ہے۔ یہ خانوادہ آج بھی اپنے والد کی ترکیب کو اپنانے ہوئے ہے جس سے ان کی سوئیوں کی خوشبو اور ذائقہ برقرار رہتا ہے۔ اس کاروبار سے منسلک اعلی تعلیم یافتہ نوجوان تسلیم عارف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ان کی دکان تقریباً پچاس سال پرانی ہے۔ اس دکان کی شروعات ان کے والد للو سیٹھ نے کی تھی اور اب وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ جدید طرز پر اس کاروبار کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خاص عیدالفطر کے پیش نظر روزانہ ان کی دکان پر مختلف قسم کی ہزاروں کلو سویاں تیار کی جاتی ہیں۔
تسلیم عارف نے بتایا کہ مالیگاؤں میں سویاں اور پھینی کو متعارف کرانے والا خانوادہ ہمارا ہے۔ جبکہ سویاں خاص مہارت اور بہت محنت و مشقت کے بعد تیار ہوتی ہیں، سب سے پہلے مشین کی مدد سے میدہ گوندھا جاتا ہے، پھر اسے ہاتھوں سے خاص شکل میں تبدیل کرنے کے بعد سن فلاور گھی میں فرائی کیا جاتا ہے۔ اور پھر اسے لکڑیوں کی ٹوکری میں سجا دیا جاتا ہے اور پیکنگ کے مرحلے کے بعد سویاں کو دکانوں تک پہنچا دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:مالیگاوں: الوداع ماہ رمضاں الوداع
ایک سوال کے جواب میں تسلیم عارف نے کہا کہ عام دنوں کی بہ نسبت رمضان میں روزانہ ایک ٹن سویاں فروخت ہوتی ہیں اور ملک کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں بڑے پیمانے پر اسے بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امسال مہنگائی کے باعث اب اخراجات پہلے سے بہت بڑھ چکے ہیں اس لئے سویاں کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر ہر خاص و عام کے گھر میں خوشیاں منائی جاتی ہیں اور اگر عید پر گھروں میں سویاں نہ ہوں تو عید کا مزہ پھیکا پڑ جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.