ETV Bharat / state

مالیگاؤں: طلباء کے تعلیمی نقصانات کے موضوع پر جلسہ عام - تعلیمی ادارے بند

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں آج کمیونٹی کوآرڈینیشن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں سی سی آئی کے قومی صدر پروفیسرعبدالمجید صدیقی نے طلباء کا تعلیمی نقصان اور ڈراپ آؤٹ کے تعلق سے تعلیمی بیداری پر تبادلہ خیال کیا۔

جلسہ عام
جلسہ عام
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 9:46 AM IST

پریس کانفرنس میں پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے کہا کہ 22 مارچ 2020 سے جاری لاک ڈاؤن اور کورونا وبا کے سبب تقریباً تمام تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔ جس کے سبب طلباء کے سامنے بے شمار مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

جلسہ عام

انہوں نےکہا کہ مسائل تو بے شمار ہیں۔ تاہم سی سی آئی نے چند اہم اور غیر معمولی مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ اور ان مسائل کے حوالے سے مختلف عنوانات پر ضلعی سطح پر سیمینار اور ویبینار کا انقعاد کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

عبدالمجید صدیقی نے چند عنوانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طلباء کے اسکول ترک کرنے کا مسئلہ، تدریسی سرگرمیوں میں جدید آلات کا استعمال کتنا مفید کتنا مضر؟ اس کے علاوہ حکومت مہاراشٹر کے ذیلی ادارے (Scert) نے برج کورس ترتیب دیا ہے۔ اس سے طلباء کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی؟

انہوں نے کہا کہ ان تینوں مسائل کے حل کے لئے جہاں انتظامیہ اور اساتذہ کو آگے آنا چاہیے۔ وہیں سرپرست کو بھی اس تحریک میں شامل ہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی سی آئی کی اس تعلیمی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ، اساتذہ اور خاص طور پر سرپرستوں کو عملی تعاون دینا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب ہوئے تعلیمی نقصان اور اس کی تلافی کے عنوان پر ایک سیمینار/ ویبینار بروز منگل 13 جولائی 2021 صبح دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول (مالیگاؤں) میں منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :آن لائن تعلیم کے سبب کتب فروش پریشان

انہوں نے کہا کہ اسی طرح دھولیہ نندوربار جلگاؤں اور احمد نگر اضلاع میں بھی عیدالاضحی سے قبل اس طرح کا سیمینار ویبینار کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

پریس کانفرنس کے آخر میں عبدالمجید صدیقی نے تمام تعلیمی اداروں کے انتظامیہ، ہیڈماسٹرز اور میڈیا کے ساتھ ساتھ دیگر تمام متعلقین سے گزارش کی کہ اس تعلیمی تحریک کا حصہ بن کر طلباء کے اب تک ہوئے نقصان کی تلافی میں مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.