ناسک ضلع کلکٹر سورج ماندھڑے نے مالیگاؤں پاورلوم کارخانوں اور سائزنگوں کو جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے اس طرح سے مالیگاؤں شہر میں جن علاقوں کو ریڈ زون بنایا گیا ہے ان علاقوں کے کاروبار بند رہے گے جبکہ دیگر علاقوں کے تمام کاروبار جاری رہیں گے۔
سورج ماندھڑے نے بتایا کہ اگر مزدور ریڈ زون میں رہتا ہے اور پاورلوم کارخانہ باہر علاقہ میں تب بھی مزدور کا یہ اجازت ہیکہ وہ کام پر جاسکتا ہے۔
شہر مالیگاؤں میں کاروبار دھیرے دھیرے معمول پر آرہے ہیں وہیں پاورلوم صنعت جاری ہونے پر مزدوروں میں خوشی اور راحت کی لہر دیکھی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا اور یہ شہر پوری ریاست میں سب سے زیادی کورونا متاثرین کی فہرست میں آگیا تھا لیکن انتظامیہ کی بہتر حکمت علمی اور شہریان کی بیداری اور تعاون سے کورونا وائرس کا زور تقریباً ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے شہر کے پاورلوم کارخانے بند ہوگئے تھے جس کی وجہ سے لوگوں میں بے چینی پائی جا رہی تھی کیوں کہ مالیگاؤں شہر محنت کشوں کا شہر ہے اور یہاں کے لوگ زیادہ دنوں بے نہیں بیٹھ سکتے اسی لیے پاورلوم صنعت جاری ہونے سے عوام میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔