ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی نے دورہ کیا۔ اس دوران سماج وادی پارٹی کے مقامی صدر شریف منصوری، مالیگاؤں پاورلوم ایسوسی ایشن، کل جماعتی تنظیم کے اراکین وغیرہ نے ابو عاصم اعظمی کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ اس موقع پر مالیگاؤں پاورلوم ایسوسی ایشن کے صدر یوسف الیاس نے کہا کہ شہر میں 2018 کو این جی ٹی کا کیس درج ہوا تھا۔
اس کیس کے سلسلے میں مالیگاؤں پاورلوم ایسوسی ایشن نے چار مرتبہ وزیر زراعت داداجی دگڑو بھوسے اور رکن اسمبلی مفتی اسماعیل کے پاس اعلی عہدے داران سے ملاقات کی غرض سے گئے تھے لیکن کسی طرح کا کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔ تب ایسے حالات میں ابوعاصم اعظمی نے ان کی بہترین رہنمائی کی تھی اور مہاراشٹر بھر کے پاورلوم صنعت اور مسلمانوں کے مسائل کو اسمبلی میں اجاگر کئے۔
اس تعلق سے ابوعاصم اعظمی نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ اقلیتی نمائندہ ہے اور اس ملک میں جہاں بھی اقلیت کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو سماج وادی پارٹی اس کی مخالفت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو اس ملک میں انصاف نہیں ملتا وہ ان کو انصاف دلانے کے لیے جدو جہد کررہے ہیں اور وہ شہر کے مسائل کو سمجھتے ہے اور جلد ہی تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔