ETV Bharat / state

مالیگاؤں کے پاورلوم مزودر بھوکمری کا شکار

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی آبادی دس لاکھ سے زائد ہے اور جس میں اکثریت غریب و مزدور طبقے کی ہے اور شہر کا سارا دار و مدار پاورلوم صنعت پر ہی منحصر ہے۔

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 6:14 PM IST

مالیگاؤں کے پاورلوم مزودر بھکمری کا شکار

لاک ڈاون کی وجہ سے مالیگاؤں کے تمام پاورلوم کارخانے بند ہیں اور عوام بھی باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔

مالیگاؤں میں لاکھوں کی تعداد میں پاورلوم مزدور ریاست اترپردیش اور بہار سے تعلق رکھتے ہیں۔ان مزدوروں کی فیملی ان کے آبائی گاؤں میں رہتی ہے اور یہ انھیں خرچے کے لیے پیسے بھیجتے رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شہر کے پاورلوم مزدوروں سے بات چیت کی اور ان کے حالات کو جاننے کی کوشش کی۔

شہر مالیگاؤں کے گولڈن نگر علاقہ میں بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر مزدور بسی میں رہتے ہیں۔ جہاں انھیں دو وقت کا کھانا اور رہائش مہیا کرائی جاتی ہے۔ شہر میں تین سو سے زائد بسی ہے اور ہر بسی میں پچاس سے ساٹھ افرد رہتے ہیں۔

لیکن لاک ڈاون کے بعد اب بسی کا بھی راشن ختم ہوچکا ہے اور اب تک سرکاری اور سماجی طور پر کوئی بھی ان کا تعاون کرنے نہیں آیا۔

مزدوروں نے بتایا کہ ان کے پاس اب پیسے ختم ہو چکے ہیں اور گھر جانے کے لیے بھی کرایہ نہیں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہم یہاں اور اہل خانہ وہاں گاوں میں پریشان حال ہے۔ حکومت کو مزدوروں اور غریبوں کے لیے جلد از جلد راحت رسانی کا کام کرنا چاہئے ورنہ کورونا وائرس سے کم اور بھوک مری سے زیادہ لوگ مر جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.