مالیگاؤں شہر کا سارا دارومدار پاورلوم صنعت پر ہی منحصر ہے کیونکہ شہر میں زیادہ تر غریب مزدور طبقہ پاورلوم صنعت سے منسلک ہے نیز دوسرے کاروبار بھی اسی سے منسلک ہیں۔
پاورلوم بنکر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف الیاس نے بیان دیا ہے کہ انھوں نے کلیکٹر سے لیکر وزیر اعلیٰ تک اس تعلق سے بات چیت کی۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے پاورلوم صنعت لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہی ہے اور مزدور طبقہ کے ساتھ پاورلوم مالکان بھی پریشان ہیں۔
حاجی یوسف الیاس نے بتایا کہ جب تک راجستھان، بنگال اور گجرات کے کپڑا پروسیسنگ ملس اور مارکیٹس شروع نہیں ہوتے ہیں تب تک شہر مالیگاؤں میں پاورلوم صنعت بھی شروع نہیں ہوسکتی ہے
انھوں نے کہا کہ ابھی سب سے بڑا مسئلہ نقد رقم، سوت کی خریداری، ٹرانسپورٹ اور پروسیسنگ کا ہے۔