شہر مالیگاؤں میں نشیلی ادویات کے بڑھتے استعمال اور نقل و حمل کو روکنے کے لیے پولیس مسلسل کاروائی کرتی نظر آرہی ہے.اور لاکھوں روپے مالیت کے نشیلی ادویات بھی برآمد کر رہی ہے۔
گزشتہ روز ایڈیشنل ایس پی کے خصوصی دستے نے شہر کے مختلف مقامات سے نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والے افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی نشیلی ادویات کو برآمد کیا ہے۔
اس تعلق سے ایڈیشنل ایس پی نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ شہر مالیگاؤں میں منشیات اور نشہ آور ادویات کا غیر قانونی استعمال کرنے والے افراد کی تعداد کئی ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ آج شہر میں بڑھتے جرائم خودکشی اور حادثات نشہ آور اشیاء کی وجہ سے ہی رونما ہورہے ہیں۔کوئی بھی نشہ انسان کی ذہنی کیفیات اور رویوں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان کے استعمال سے ذہنی و جسمانی تکالیف اپنی شدت کھو دیتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے عطاء اللہ خان جاوید خان نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔اور ملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مال بھی ضبط کیا گیا ہے۔
اس طرح قومی شاہراہ کے قریب واقع چالیس گاؤں پھاٹے پر جاری تین پان اسٹال پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تینوں دکان مالکان سمیت ہزاروں روپے مالیت کا گٹکا، تمباکو اور پان مسالہ ضبط کیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے ان معاملات میں دیگر دفعات کے تحت کاروائی کی ہے۔اس نشہ مکت مہم کے ذریعے پولیس انتظامیہ نے نشہ آور ادویات کی خرید و فروخت کرنے والے افراد پر سخت اقدامات کررہی ہے۔