ETV Bharat / state

'مالیگاؤں کی پاورلوم صنعت کے لیے موزوں نمائندگی نہیں ہوئی' - اردو نیوز مالیگاوں

کانگریس پارٹی کے مقامی صدر و سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ جنتادل سیکولر کے سینئر رہنما مرحوم نہال احمد کے وقت بھی بنکروں کے مسائل حل نہیں ہوئے تھے۔

مالیگاؤں: 'پاورلوم صنعت کےلیےموزوں نمائندگی نہیں ہوئی'

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 11:02 PM IST

پاورلوم صنعتی بحران کے سدباب کے لیے موزوں نمائندگی کے فقدان پر مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کانگریس پارٹی کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔

مالیگاؤں: 'پاورلوم صنعت کےلیےموزوں نمائندگی نہیں ہوئی'

اس موقع پر سابق میئر شیخ رشید نے پاورلوم صنعت اور شہری مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس پارٹی کے مقامی صدر و سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ جنتادل سیکولر کے سینئر رہنمامرحوم نہال احمد کے وقت بھی بنکروں کے مسائل حل نہیں ہوئےتھے۔

انہوں نےدعوی کیا کہ پاورلوم صنعت کو ہمیشہ کانگریس اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے مدد کرتے ہوئے بڑے بڑے مسائل سے نجات دلایا ہے۔ماضی میں جب وہ رکن اسمبلی تھے تب بھیونڈی کے رشید طاہر مومن، پرتاپ ہوگاڑے سمیت دیگر رکن اسمبلی کو ساتھ لیکر 56 کروڑ روپیہ بجلی بل معاف کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اورنگ آباد: پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی

شیخ رشید نے کہا کہ اسی طرح مختلف اسکیموں سے بنکروں کو فائدہ پہنچایا اور آج بھی بنکروں کو اس کا فائدہ حاصل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنکروں کی تنظیموں کے کچھ نمائندوں نے اپنا ذاتی فائدہ حاصل کرنے کےلیے مزدوروں کا نقصان کررہے ہیں۔جس سے آج پورا شہر پریشان نظر آرہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس ضمن میں وہ اگلے چند دنوں میں اسمبلی اجلاس کے اختتام کے بعد مہاراشٹر کے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.