مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گذشتہ کل 11مٸی 2021 منگل رات گیارہ بجے جماعت اسلامی نیاپورہ کے دفتر میں مالیگاؤں کی کل جماعتی تنظیم کی ایک اہم نشست حضرت مولانا عبدالحمیدا زہری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میں موجودہ حالات کے تناظر میں عیدگاہوں میں نماز عیدالفطر کے متعلق باہمی صلاح و مشورہ سے فیصلہ کیا گیا۔
موجودہ حالات میں کل جماعتی تنظیم اور ملی تنظیموں کی زبردست کوششوں اور دباؤ کے باوجود پولس انتظامیہ عیدگاہوں پر نماز عیدالفطر کی اداٸیگی کے لیے کسی بھی طرح کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ مالیگاٶں شہر کے امن وامان کو مدنظر رکھتے ہوئے اور نقض امن کے خطرے سے بچنے کے لیے کل جماعتی تنظیم نے اپنی میٹنگ میں متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ مسلمانان شہر اپنے اپنے محلوں میں تمام احتیاطی تدابیر (سوشل ڈسٹنس اور ماسک کا استعمال ) پر عمل کرتے ہوئے عید کی نماز اول وقت میں ہی ادا کرلیں۔ شہر کے تمام ہی مکتبہ فکر کے آٸمہ مساجد سے درخواست ہے کہ اس پر عمل پیرا ہوں۔
نماز عید کا اعلان بھی مساجد سے نہ کریں بلکہ بورڈ لگادیں۔اسی طرح عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ بھیڑ بھاڑ سے حتی الامکان بچیں اور عیدگاہوں کا رخ ہرگز ہرگز نہ کریں۔ مالیگاٶں کی عوام خاص طور پر مسلم نوجوان پولیس عملہ کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔
واضح رہے کہ شہر مالیگاٶں کل جماعتی تنظیم نے حالیہ فیصلہ ملک کی تمام ملی تنظیموں اور مسلم پرسنل لاء نے عیدالفطر کی نماز سے متعلق حالیہ ہدایات اور گاٸیڈ لاٸن کی روشنی میں موجودہ فیصلہ مسلمانان مالیگاٶں کیلٸے لیا ہے۔ امید کہ مسلمانان شہر ان ہدایات پر عمل پیرا ہوں گے تاکہ امن وامان برقرار رہے۔