ETV Bharat / state

دھننجے نکم کو کمشنر کا اضافی چارج - کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ترمبک دیپک کاسار کی تعطیل کے بعد ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ دھننجے نکم کو مالیگاوں کے کمشنر کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

دھننجے نکم کو کمشنر کا اضافی چارج
دھننجے نکم کو کمشنر کا اضافی چارج
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 1:12 PM IST

ریاست مہاراشٹر حکومت نے انتظامی وجوہات کے تحت مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ترمبک دیپک کاسار کی یکم اپریل سے 15 دن کے لیے تعطیل منظور کرلی ہے اور ان کی جگہ 15 دنوں تک کے لیے مالیگاؤں کے ایڈیشنل کلیکٹر دھننجے نکم کو کمشنر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ضلع مجسٹریت دھننجے نکم کو مالیگاوں کے کمشنر کا اضافی چارج سونپا گیا

اس طرح کا ایک آرڈر محکمہ شہری ترقیات نے جاری کیا ہے اور یہ بھی حکم دیا ہے کہ کمشنر ترمبک دیپک کاسار کی مذکورہ چھٹی تک مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کا عہدہ ایڈیشنل کلیکٹر مالیگاؤں ضلع ناسک کے سپرد کریں۔

سرکاری آرڈر کے مطابق کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے عہدے کا اضافی چارج اگلے احکامات تک مالیگاؤں کے دھننجے نکم ایڈیشنل کلیکٹر کے حوالے کیا جارہا ہے۔

آرڈر میں یہ بھی لکھا ہے کہ دھننجے نکم کو فوری طور پر اپنے اصل عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالنا چاہیے اور تعمیل رپورٹ مذکورہ بالا محکمہ وزیر شہری ترقیات کو پیش کرنا چاہیے۔

دھننجے نکم کو کمشنر کا اضافی چارج
دھننجے نکم کو کمشنر کا اضافی چارج

واضح رہے کہ مالیگاؤں کے تمام کارپوریٹرز نے کمشنر پر نا اہلی اور رشوت خوری کا الزام لگاتے ہوئے عدم اعتماد ظاہر کیا تھا اور اس کے خلاف عدم اعتماد ووٹنگ کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

اس تعلق سے گزشتہ جمعرات کو مالیگاؤں کارپوریشن کے میٹنگ ہال میں میئر اور نائب میئر کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میونسپل کمشنر دلیپ کاسار کے خلاف برسراقتدار اور اپوزیشن نے عدم اعتماد تحریک کے تحت ووٹنگ کی۔

عدم اعتماد کی اس تحریک میں 80 ووٹ کمشنر کے خلاف پڑے جبکہ مجلس اتحاد المسلمین کے دو اور شیوسینا کا ایک کارپوریٹرز آن لائن میٹنگ سے غیر حاضر رہے تھے۔

اسی دوران میونسپل کمشنر کے تبادلے کی بھی خبریں سامنے آرہی ہیں اور اس سے وہ 15 دنوں کی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.