مالیگاؤں شہر سینٹرل کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شہر کے غیر کورونا مسلم مریضوں کا علاج مالیگاؤں آوٹر حلقہ کے غیر مسلم ڈاکٹرز نہیں کر رہے ہیں۔
حالانکہ گزشتہ روز ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے یہ حکم جاری کیا تھا کہ شہر کے تمام نجی ہسپتالوں کو جاری کیا جائے اور دیگر مریضوں کا علاج شروع کیا جائے۔
نیز مالیگاؤں شہر کے 152 نجی ہسپتالوں نے تحریری بیان دیا تھا کہ وہ ہسپتال جاری کر رہے ہیں لیکن اب مالیگاؤں آوٹر کے غیر مسلم ڈاکٹرز مالیگاؤں کے مسلم مریضوں کا علاج کرنے سے منع کر رہے ہیں۔
مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ عوام بھی کارپوریشن پولس اور ڈاکٹروں کے ساتھ مکمل تعاون پیش کریں ورنہ حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جائیں گے۔