ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سڑک حادثات میں اضافہ، انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج - رضوان بیٹری والا

مالیگاؤں کے سماجی کارکن رضوان بیٹری والا نے شہری حدود میں سڑک حادثات میں مسلسل اضافے کے سبب انتظامیہ کے خلاف نیشنل ہائی وے پر 'چکہ جام' مظاہرہ کیا۔

انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کامیاب
انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کامیاب
author img

By

Published : Feb 15, 2021, 7:49 PM IST

Updated : Feb 15, 2021, 8:15 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گزشتہ کئی مہینوں سے سڑک حادثات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ان حادثات میں متعدد افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایسا ہی ایک دردناک حادثہ شہر سے متصل نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر پیش آیا تھا جس میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے سے شہر ابھی ابھرا نہیں تھا کہ اس کے ایک دن بعد ایک اور شخص کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔

رضوان بیٹری والا نے انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا

حادثات میں جابجا اضافے کے بعد سے ہی شہر کی سیاست بھی گرما گئی اور مقامی انتظامیہ و قیادت پر بھی سوال اٹھائے جانے لگے ہیں۔

مسلسل سڑک حادثات میں اضافے کے سبب مالیگاوں عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا نے شہر کے سوند گاؤں پھاٹے کے پاس نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر چکہ جام کرنے کی کوشش کی۔

رضوان بیٹری والا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہری حدود میں سروس روڈ بنائی جائے۔ اس کے ساتھ ہی شہری حدود میں اس ہائی وے پر نہ کوئی انڈر گراونڈ روڈ ہے اور نہ ہی کوئی فلائی اوور بِرج جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف کے لوگوں کو روڈ پار کرنے کے لیے جان جوکھم میں ڈالنا پڑتا ہے۔

حالانکہ مظاہرین کو چکہ جام سے روکنے کے لیے پولیس اہلکار و ٹریفک پولیس کو تعینات کیا گیا تھا اور چکہ جام سے قبل ہی پولیس انتظامیہ و ڈی وائی ایس پی لتا ڈھونڈے کی جانب سے مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں رضوان بیٹری والا نے تعمیراتی کمپنی سوما اور نیشنل ہائی وے کے کام کاج کے ذمہ داران کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔ ذمہ داران نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ان کے تمام مطالبات پورے کردئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ڈی وائی ایس پی لتا ڈھونڈے نے کہا کہ نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے پولیس انتظامیہ مستعد رہا اور یہ مظاہرہ بالکل پر امن رہا۔

Last Updated : Feb 15, 2021, 8:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.