ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیشِ نظر ریاستی حکومت اور انتظامیہ نے ایک جی آر جاری کرتے ہوئے عوامی تقریبات پر وقتی طور پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ ریاست میں کورونا میں تیزی سے اضافہ ہوا رہا ہے۔
حکومت مہاراشٹر نے عیدالفطر اور سبھی عوامی تقریبات کے لئے گائیڈ لائن جاری کی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس انتظامیہ اور امن کمیٹی کے ذمہ داران نے عیدالفطر کے متعلق مختلف امور پر بات کی اور مسائل دریافت کئے۔امن کمیٹی کے ذمہ داران نے پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے سامنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شریعت کے مطابق عید کی نماز عیدگاہ پر ہی ادا کی جاتی ہے۔
کیونکہ مسلمان سال بھر مساجد میں ہی عبادت کرتے ہے اس وقت یہ حکم ہے کہ عیدالفطر کی نماز پڑھنے کے لئے مسلمان اپنی بستیوں سے اپنے گھروں سے نکل کر باہر آئے اور عید کی نماز ادا کرنے کیلئے عیدگاہ جائے۔
اس موقع پر مولانا عبدالحمید ازھری نے پولیس انتظامیہ سے کہا کہ گزشتہ سال کی بہ نسبت اس سال مالیگاؤں کی عوام میں کورونا کا خوب نہیں ہے اور صوتحال بھی پہلے سے کافی بہتر ہے اس لئے عیدالفطر کے موقع پر عیدگاہ پر نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے عوام حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عید منائے۔
اس تعلق سے ضلع ایس پی سچن پاٹل نے کہا کہ امن کمیٹی کے تعاون کی وجہ سے ہی آج مالیگاؤں میں امن وامان کا ماحول برقرار ہے۔لیکن ریاست کے دیگر اضلاع کورونا سے متاثر ہے جس کی وجہ سے ریاستی حکومت نے عوامی تقریبات پر وقتی طور پر پابندی عائد کی ہے۔
اس ضمن میں امن کمیٹی کے ذمہ داران کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر عیدگاہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی بات رکھی گئی ہے۔اس پر ضلع ایس پی سچن پاٹل نے کہا کہ وہ ضلع کے متعلقہ اعلیٰ افسران سے اس تعلق سے بات چیت کریں گے اس کے بعد جو شہر اور سب کے لئے بہتر ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔