ETV Bharat / state

مالیگاؤں: حافظِ قرآن کا مہاراشٹر کے ٹاپ آٹونومس انجینئرنگ کالج میں داخلہ - مالیگاوں ای ٹی وی بھارت خبر

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے نشاط نگر، نور باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے اردو میڈیم کے طالب علم محمد انس محمد امین کا مہاراشٹر کے ٹاپ آٹونومس انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک کمپیوٹر انجینئرنگ اینڈ آرٹیفیشیل انٹیلجنس میں داخلہ ہوا ہے۔

حافظ محمد انس
حافظ محمد انس
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 8:10 PM IST

آج کے اس دور جدید نے مشینیری کے بعد کمپیوٹر سائنس اور آٹومیشن کے شعبے میں ہوئی انقلابی ترقی نے دنیا کا نقشہ بدل دیا ہے‌۔ ماہرین کے مطابق آنے والے کچھ سالوں میں ہماری روز مرہ کی زندگی آرٹیفیشیل انٹیلجنس، مشین لرننگ اور ڈاٹا سائنس جیسی ٹیکنالوجی کے بغیر ادھوری ہوگی۔

موجودہ دور کے سب اہم شعبوں میں شمار کمپیوٹر سائنس اور آٹومیشن کے میدان میں اب مسلم نوجوان بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔ حال ہی میں مالیگاؤں کے نشاط نگر، نور باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے اردو میڈیم کے طالب علم محمد انس محمد امین کا مہاراشٹر کے ٹاپ آٹونومس انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک کمپیوٹر انجینئرنگ اینڈ آرٹیفیشیل انٹیلجنس میں داخلہ ہوا ہے۔

اس سلسلے میں محمد انس محمد امین نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے عبداللہ انصاری کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اے ٹی ٹی ہائی اسکول و جونئیر کالج میں بارہویں پاس کیا۔

اس کے بعد مہاراشٹر کومن انٹرنس ٹسٹ 2020 میں انہوں نے 89 فیصد حاصل کیے۔ ڈی ٹی ای کے انجینئرنگ ایڈمیشن کے پہلے راؤنڈ میں ہی بی ٹیک کمپیوٹر انجینئرنگ اینڈ آرٹیفیشیل انٹیلجنس شعبہ میں مہاراشٹر کے ٹاپ آٹونومس سنجیونی انجینئرنگ کالج میں ان کا داخلہ ہو ا ہے۔

حافظ محمد انس

محمد انس کی پیدائش 25 جون 2006 میں ہوئی۔ موصوف کا تعلق نشاط نگر نور باغ کے ایک علمی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد پروفیسر مومن محمد امین بذات خود سول انجینئر ہیں۔

ان کا شمار بھی شہر کے اولین انجینئروں میں ہوتا ہے۔ محمد انس کا تعلق شہر کے مشہور خانوادے کامریڈ صدیق ماشٹر سے ہے۔ موصوف نے اپنی بنیادی تعلیم شیخ عبدالودود پرائمری اسکول اور پانچویں تا بارہویں کی تعلیم اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج (مالیگاؤں) سے حاصل کی۔

ایس ایس سی تک کی تعلیم مادری زبان کی اسکولوں سے مکمل کی.اس کے علاوہ انھوں نے ہر جماعت میں امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ ان کا پسندیدہ مضمون سائنس رہا۔ جبکہ اسپورٹ میں باڈی بلڈنگ (جم) کا شوق ہے۔

قرآن شریف کی تلاوت اور اسے سمجھ کر پڑھنا ان کا معمول رہا۔ سال 2016 میں حفظ قرآن کا شرف حاصل ہوا۔ موصوف نے بتایا کہ ان کے والد نے نصیحت کی تھی کہ عصری تعلیم کے ساتھ قرآن شریف بھی مکمل حفظ ہونا چاہیے۔
محمد انس نے حفظ کی شروعات حافظ اویس کی زیر نگرانی میں مسجد ارقم میں کی۔ بعدازاں شہر کی کئی مساجد میں رمضان کے موقع پر تراویح بھی پڑھاتے ہیں۔

محمد انس نے اپنے بھائی جوکہ مالیگاؤں کےاولین گولڈ میڈلسٹ انصاری عبداللہ (آئی آئی ٹین) کے مشورے سے بی ٹیک کمپیوٹر انجینئرنگ اینڈ آرٹیفیشیل انٹیلجنس شعبہ کا انتخاب کیا۔ موصوف نے آرٹیفیشیل انٹیلجنس کے معنی آسان زبان میں ایک مصنوعی دماغ بتایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین کے مطابق آنے والے کچھ سالوں میں ہماری روزمرہ کی زندگی آرٹیفیشیل انٹیلجنس، مشںین لرننگ اور ڈاٹا سائنس جیسی ٹیکنالوجی کے بغیر ادھوری ہوگی۔ اس ضمن میں موصوف نے گوگل اسسٹنٹ آئی پی ایل کرکٹ میچ اسکور کی مثال بھی دی۔

محمد انس نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال حسب ضرورت کریں اور مستقبل میں کیا کرنا ہے اس کو اپنا ہدف بنا لیں اور مسلسل جدوجہد کر یں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.