خود کی حفاظت وقت کی ضرورت ہے، اچھی صحت نعمت ہے اور اچھی تربیت سے اس میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے، طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی صحت و تربیت کا بھی خیال رکھنا چاہیے، ان باتوں کا اظہار ماسٹر فہیم احمد نے کیا۔
ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں 'جاگرتی سیلف ڈیفنس اینڈ مارشل آرٹ اکیڈمی' کی جانب سے ایک ہفتہ کی فری کراٹے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کارپوریشن گراؤنڈ مسجد یا رسول اللہ کے سامنے (کسمبا روڈ) پر کیا گیا۔
گزشتہ شب کراٹے کلاس کے اختتامی پروگرام میں شریک طلباء کو سند سے نوازا کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس کراٹے کلاس میں ماسٹر فہیم احمد اور ماسٹر عبداللہ انصاری کی نگرانی میں تقریباً پچاس طلبہ نے ٹریننگ مکمل کی۔
ایک ہفتہ کی اس فری ٹریننگ میں طلباء کو سیلف ڈیفنس، کراٹے، تائیکوانڈو، لاٹھی اور دیگر فن کی تربیت دی گئی۔
اس کلاس کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانان خصوصی جمیل رضوی، پروفیسر رضوان خان اور ریٹائرڈ فوجی یونس خان نے شرکت کی جبکہ پروگرام کی نطامت عمران راشد نے کی۔
اس موقع پر پروفیسر رضوان خان نے کہا کہ 'شہر کا نوجوان طبقہ بری عادات اور نشہ کی لت میں مبتلاء ہے، نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنی صحت پر دھیان دیں اور کھیل کود کو بھی زندگی میں اہمیت دیں۔
ریٹائرڈ فوجی یونس خان نے کہا کہ 'مالیگاؤں شہر کے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونا چاہیے، انھوں نے 189 برس آرمی میں اپنی خدمات انجام دی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ شہر کے نوجوان اس جانب رخ کریں اور ملک کی خدمت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ملک کئ موجودہ حالات کے پیش نظر مسلمانوں کو پولس اور فوج میں نمائندگی بہت ضروری ہو گئی ہے۔