ETV Bharat / state

مالیگاؤں: آکسیجن سلنڈر کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ - malegaon former mla asif shiek

مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے شہر میں آکسیجن سلنڈر کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے اس مطالبے کے بعد وزیر صحت نے شہر میں جلد از جلد زیادہ مقدار میں آکسیجن سلنڈر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مالیگاؤں: آکسیجن سلینڈر کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 6:58 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک سمیت مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے سبب صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے جہاں مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، وہیں شہر کے پرائیویٹ اسپتالوں اور دوا خانوں میں مریضوں کی تعداد کے پیش نظر آکسیجن سلنڈر کی کمی دیکھی جارہی ہے۔ اس ضمن میں پرائیویٹ اسپتال انتظامیہ اور مالیگاؤں کارپوریشن کے محکمہ صحت عملہ کے علاوہ شہر کے بیشتر سرکردہ افراد نے دواخانوں میں آکسیجن سلنڈر کم ہونے کی شکایت کی ہے۔

اطلاع کے مطابق جب شہر میں آکسیجن سلنڈر فراہم کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ناسک سے کوٹہ کم کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے سلنڈر کی مقدار کم آرہی ہیں۔

اس تعلق سے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے جمعہ کو وزیر صحت راجیش ٹوپے سے فون پر گفتگو کی اور مالیگاؤں کے حالات سے روشناس کروایا۔

آصف شیخ نے کہا کہ شہر میں رفتہ رفتہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس پر پرائیویٹ اسپتال انتظامیہ اور کارپوریشن قابو پانے کی کوشش کررہی ہے لیکن آج بھی شہر کے زیادہ تر اسپتال میں مریضوں کی تعداد کے مقابلے آکسیجن سلنڈر کم نظر آرہے ہیں لہذا آپ ناسک ضلع کلکٹر کو فوری حکم دیں کہ وہ مالیگاؤں شہر میں آکسیجن سلنڈر کی تعداد میں اضافہ کریں اور زیادہ مقدار میں آکسیجن سلنڈر فراہم کریں۔

آصف شیخ سے گفتگو کے بعد وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں جس طرح کی ضرورت ہو اس کا فوری حل نکالا جائے اور جلد از جلد شہر میں زیادہ مقدار میں آکسیجن سلنڈر فراہم کرایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.