ETV Bharat / state

مالیگاؤں کی مالی ووڈ کو فلمی دنیا میں ایک الگ مقام حاصل - مہاراشٹر نیوز

پاورلوم صنعت کی وجہ سے مہاراشٹر کا مانچسٹر کہلانے والا شہر مالیگاؤں ان دنوں فلموں، شارٹ فلموں اور کامیڈی فلموں کی وجہ سے 'مالی ووڈ' کے نام سے اپنی شناخت بنا رہا ہے۔

malegaon film industry
مالیگاؤں کی مالیووڈ
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 5:43 PM IST

مالیگاؤں میں اولین فلم بنانے کا سہرا سراج دلار کو جاتا ہے جنہوں نے 1968 میں فلم 'قاتل خزانہ' بناکر مقبولیت حاصل کی ۔

دیکھیں ویڈیو

مگر فلم کو جدید سہولتوں اور ڈیجیٹل سے آراستہ کرنے کا کام سب سے کامیاب نغمہ نگار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر، ہدایت کار اور اداکار اکرم خان نے کیا۔

اکرم خان نے 1997 میں پہلی فلم 'مالیگاوں کے شعلے' بنائی۔ مسلسل 35 برسوں سے سچی لگن سے کام کرنے والے اکرم خان کی سب سے کامیاب فلم 'ردرا' نام کی فلم تھی، جو کہ ساوتھ کی طرز پر بنائی گئی تھی۔

اس کے علاوہ ٹی وی سیریل 'مالیگاؤں کا چنٹو'، 'چنٹو بن گیا جنٹل مین' میں بہ حیثیت ڈائریکٹر کام کیا ہے۔

سب ٹی وی کے لیے انہوں نے 'رم پم پم' جس میں رائٹر، ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے چکے۔ کئی ملین سبسکرائبر اور ویوز رکھنے والا پوری دنیا میں مقبول 'چھوٹو دادا' کو یوٹیوب چینل پر متعارف کرنے والے اکرم خان نے شفیق شیخ عرف 'چھوٹو دادا' کو لے کر سب سے پہلے 'خاندیش کا دادا، ممبئی کی رادھا' شروع کرنے والے اکرم ہی ہیں جنہونے مالیگاؤں کی پوری دنیا میں ایک الگ شناخت قائم کی۔

مزید پڑھیں:

'لاک ڈاؤن کا مجھ پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا'

سنیما گھروں تک نہ پہنچ پانے والے افراد کے بنائی جانے والی فلمیں اب سوشل سائٹس اور یوٹویب کے ذریعہ ہر خاص و عام تک پہنچ چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کم بجٹ میں فلمائی جانے والی فلموں کو عوام بھرپور پسند کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.