آج کانگریس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'موجودہ مجلس اتحاد المسلمین کے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی کارکردگی اور ناکام نمائندگی پر کئی طرح کے سوالات اٹھائے ہیں۔'
آصف شیخ نے کہا کہ 'جس طرح سے شہر میں سیاست کی جا رہی ہے اور شہر کو قومی سطح پر بدنام کیا جا رہا ہے۔ شہر کے ترقی پسند عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 8 مارچ کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ہنگامی جوابی جلسہ عام کا انعقاد سابق مئیر شیخ رشید کی صدارت میں کیا جائے گا۔'
اس پریس کانفرس میں شیخ آصف نے پولیس انتظامیہ پر الزام بھی لگایا کہ 'ہندو فرقہ پرست اور مسلم فرقہ پرست پارٹیوں کو پولیس جلسہ کی اجازت دے دیتی ہے اور سیکولر پارٹی کو ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر اجازت نہیں دے رہی ہے۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'اب کانگریس پارٹی مقامی سطح پر سیاست کا جواب سیاست، مورچہ کا جواب مورچہ اور پریس کانفرس کا جواب پریس کانفرس کے ذریعے دے گی۔'
شیخ آصف نے کئی اہم سوالات کو پریس کانفرنس میں پیش کیا۔
اس دوران سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے کئی اہم سوالات اٹھاتے ہوئے موجودہ رکن اسمبلی پر سنگین الزامات عائد کیے۔