ETV Bharat / state

مالیگاؤں: کارپوریشن کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان - urdu news

مالیگاوں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے کارپوریشن کی ناکارہ کارکردگی کے خلاف کارپوریشن کے قیام کے دن کو ہی یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 12:27 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 17 دسمبر سنہ 2001 کو مالیگاؤں میونسپلٹی کو یہ کہ کر کارپوریشن بنایا گیا تھا کہ اب مالیگاؤں میں کام کی رفتار بڑھے گی اور مالیگاؤں میں تعلیمی و تعمیری ترقی ہوگی لیکن حالات اب تک جوں کے توں ہیں۔

شہریان کا الزام ہے کہ جس دن سے کارپوریشن وجود میں آئی ہے اس دن سے شہر میں رشوت خوری میں اضافہ ہوا ہے، عوامی مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں۔

مالیگاوں ڈیولپمنٹ فرنٹ
مالیگاوں ڈیولپمنٹ فرنٹ

مالیگاؤں کی معروف شماجی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمینٹ فرنٹ کا الزام ہے کہ کارپوریشن نے ٹیکس وصولی میں اضافہ تو کیا لیکن شہر کو کھنڈر ہونے سے بچانے میں کوئی توجہ نہیں دی گئی، ہر جگہ گندی کے انبار، خستہ حال سڑکیں، پانی کی نکاسی کے لئے انتظام نہیں، ختم ہوتا ہوا پرائمری نظام تعلیم، سرکاری و درباری کاموں میں عوام کو در در کی ٹھوکروں کی سوغات، سرکاری ہسپتالوں میں مسائل ہی مسائل، کون ہے ان سب کا ذمہ دار؟

ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ 17 دسمبر کو کارپوریشن کے یوم تاسیس کو سیاہ دن کے طور پر مناتے ہوئے احتجاج درج کروائے گی۔

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے کاپوریشن کمشنر کو عزیز کلو اسٹیڈیم کو ڈمپنگ بنائے جانے کے خلاف میمورنڈم بھی دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.