ETV Bharat / state

مالیگاؤں کارپوریٹر آمین فاروق گرفتار - پوارواڑی پولیس اسٹیشن

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کارپوریٹر آمین فاروق کو پوار واڑی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

malegao carporator  aamin farooq arrested
مالیگاؤں: کارپوریٹر آمین فاروق گرفتار
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 9:42 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پوار واڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مولانا عمرین چوک میں رہائش پذیر استیاق احمد محمد سلیم عمر (40) سالہ جو پیشے سے ٹیلر ہے، گزشتہ روز پوار واڑی پولیس اسٹیشن میں کارپوریٹر کے خلاف شکایت درج کروائی کہ محمد آمین محمد فاروق (کارپوریٹر) نے جعفرنگر نعمت سیٹھ شاپنگ کے سامنے استیاق احمد کے سر پر اسٹیل کی راڈ سے حملہ کر کے شدید طور پر زخمی کر دیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں استیاق احمد محمد سلیم نامی شخص شدید طور پر زخمی نظر آرہا ہے۔

اس ویڈیو میں زخمی حالت میں اشتیاق احمد نے بتایا کہ محمد آمین محمد فاروق (کارپوریٹر) آئے دن کپڑوں کی سلائی کو لے کر تکلیف دیا کرتا تھا اور بقیہ پیسے کو لے کر ہی مار پیٹ کا معاملہ ہوا۔

شکایت کنندہ اشتیاق احمد کے بقیہ پیسے طلب کرنے پر محمد آمین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس سے مارپیٹ کی اور شدید طور پر زخمی کر دیا۔

اس سلسلے میں پوار واڑی پولیس نے ملزم محمد آمین محمد فاروق (کارپوریٹر) اور اس کے ایک ساتھی مزمل نامی شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 34 / 506 / 323 / 307 کے تحت کیس درج کیا ہے۔

اس معاملے میں ملزم فرار بتایا جارہا تھا لیکن کل اطلاع موصول ہوئی کہ پوار واڑی پولیس نے ملزم محمد آمین محمد فاروق (کارپوریٹر) کو گرفتار کر لیا ہے اور آج ملزم کو مقامی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.