مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں میونسپل کارپوریشن کی عمارت ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد بھون کے نام سے منسوب ہے لیکن اتنے عظیم رہنما کے نام سے منسوب ہونے کے باوجود یہ عمارت بدعنوانیوں کا شکار ہے۔ اس ضمن میں جنتادل سیکولر کے جنرل سیکرٹری محمد مستقیم نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ مولانا ابوالکلام آزاد جو ملک کے لیے آخری وقت تک لڑتے رہے۔ آج ملک اور خاص طور پر مالیگاؤں شہر کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے جو مولانا ابوالکلام آزاد کی سوچ اور اصولوں پر چلنے والے ہوں۔ شہر کو بدعنوانیوں سے پاک رکھا جانا ضروری ہے۔ لیکن ملک اور شہر میں فرقہ پرستی اور بدعنوانیاں اس طرح سے چھائی ہوئی ہیں کہ ہم مولانا ابوالکلام کے اصولوں کو ہم سب بھولتے جارہے ہیں۔ Malegaon Corporation Building
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی نئی عمارت کو اس سوچ کے ساتھ بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد بھون کے نام سے منسوب کیا گیا تھا کہ شہر میں تعمیر و ترقی ہوگی۔ لیکن 2012 میں جس عمارت کا بجٹ 5 کروڑ روپیہ تھا۔ مہاراشٹر حکومت کی سی اے جی کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح طور پر ظاہر کردیا گیا تھا کہ عمارت کے تخمینے کے لیے 25 لاکھ روپے اضافی دیا گیا ہے۔ مگر عمارت کے آخری مراحل تک پہنچتے پہنچتے اس کا بجٹ 14 سے 15 کروڑ روپے تک ہوگیا تھا۔ Malegaon Corporation Building
محمد مستقیم نے مزید کہا کہ اس عمارت میں کام کرنے والے شہر سے بدعنوانیاں کیا دور کریں گے جو عمارت ہی بدعنوانیوں کا شکار ہوگئی ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ میونسپل کمشنر بھالچند گوساوی سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی یوم تعلیم کے موقع کارپوریشن میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس سے آج کے دن کی اہمیت کو عوام میں اجاگر کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں : Abu Asim Azmi Malegaon Visit سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی کا مالیگاؤں دورہ