مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کو جیون ہسپتال اور منصورہ ہسپتال میں رکھا گیا ہے لیکن منصورہ ہسپتال میں داخل مریضوں کا کہنا ہے کہ انہیں 14 دنوں کے کوارنٹائن میں رکھا گیا تھا لیکن 21 دن گزر جانے کے بعد بھی ڈسچارج نہیں کیا جا رہا ہے۔
اس دوران مریضوں نے ہسپتال سے ہی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد انہیں ڈسچارج کیا جائے۔
مریضوں نے مزید الزام عائد کیا کہ چار مرتبہ ان کا کورونا ٹیسٹ لیا جا چکا ہے لیکن ابھی تک رپورٹ نہیں بتائی گئی جبکہ کھانے کا بھی معقول انتظام نہیں ہے۔
آج 26 اپریل کو منصورہ ہسپتال سے تین مریضوں کو ڈسچار ج کیا گیا۔ ان لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں منفی رپورٹ آنے پر چھوڑ دیا گیا۔
واضح رہے منصورہ ہسپتال میں دس لوگوں کی منفی رپورٹ آئی تھی جس مین سے تین افراد کو ڈسچار کر گیا گیا لیکن بقیہ سات لوگوں کو ابھی تک ہسپتال میں ہی رکھا گیا ہے اسی لیے ان سات افراد نے ویڈیو بنا کر انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ انہیں بھی گھر جانے دیں۔