ETV Bharat / state

مالیگاؤں: کووڈ سنٹرز میں بنیادی سہولتوں کے فقدان کی شکایت

سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے اور ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر سادھنا کو ایک مکتوب روانہ کرکے کوویڈ سنٹرز میں بنیادی سہولیات کا فقدان اور مریضوں کے ساتھ کی جارہی لاپرواہی پر تشویش کا اظہار کیا۔

مالیگاؤں: کوویڈ سنٹرز میں بنیادی سہولتوں کے فقدان کی شکایت

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 5:20 PM IST

آصف شیخ نے بتایا کہ مہاراشٹرا میں مالیگاؤں کے مضافاتی علاقوں میں کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چلائے جارہے کوویڈ سنٹرز بیڈز کی کمی ہے اور یہاں مریضوں کی کے ساتھ لاپرواہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ سنٹرز میں آکسیجن سلنڈر اور ادویات کے علاوہ ڈاکٹرز کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔

سابق رکن اسمبلی نے راجیش ٹوپے اور ڈاکٹر سادھنا سے مطالبہ کیا کہ کوویڈ سینٹرز میں کورونا مریضوں کو ہر طرح کی سہولت مہیا کی جائے اور تجربہ کار ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے۔ انہوں نے مالیگاؤں میں کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اس وقت کووڈ سے متاثرہ ڈیڑھ سو سے زیادہ مریض مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے سہارا کوویڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ یہاں بہتر سہولتیں نہ ہونے اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی شکایت کی جارہی ہے۔ آصف شیخ نے کہا کہ مطالبات قبول نہ کئے جانے کی صورت میں محکمہ صحت، میونسپل کارپوریشن اور اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف سخت احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.