ETV Bharat / state

مالیگاؤں: طلبا کے تعلیمی نقصان اور ڈراپ آؤٹ جیسے مسائل پر سیمینار منعقد - مالیگاؤں طلبا کے مسائل پر سیمینار منعقد

آج مالیگاؤں کے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں کمیونٹی کوآرڈینیشن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 'طلبا کا تعلیمی نقصان اور ڈراپ آؤٹ' پر ایک سیمینار ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔

طلباء کے تعلیمی نقصان اور ڈراپ آؤٹ جیسے مسائل پر سیمینار منعقد

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 8:05 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی اور پسماندہ علاقوں میں مسلمانوں میں اسکولی تعلیم کو یقینی بنانے اور ڈراپ آؤٹ کی روک تھام کے لیے شہر مالیگاؤں کے مختلف شعبوں اور میدانوں میں سرگرم شخصیتوں نے سی سی آئی (کمیونٹی کوآرڈینیشن انسٹی ٹیوٹ) کی جانب سے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج ایک سیمینار ویبینار کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کی صدارت انجمن ترقی تعلیم کے صدر الحاج رئیس نے نبھائی۔

طلبا کے تعلیمی نقصان اور ڈراپ آؤٹ جیسے مسائل پر سیمینار منعقد
اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وبا کے سبب تقریباً تمام تعلیمی ادارے بند ہو گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہر سطح پر بے پناہ تعلیمی نقصان ہو رہا ہے اور تعلیمی اداروں کے بند رہنے کے سبب طلبا کے لئے بے شمار مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ ان مسائل کے حوالے سے مختلف عنوانات پر بات کرنے کے لیے ضلعی سطح پر سیمینار اور ویبینار کو انعقاد کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
طلباء کے تعلیمی نقصان اور ڈراپ آؤٹ جیسے مسائل پر سیمینار منعقد
طلباء کے تعلیمی نقصان اور ڈراپ آؤٹ جیسے مسائل پر سیمینار منعقد
اس تعلق سے انجمن ترقی تعلیم کے صدر الحاج رئیس نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے حکومت کی جانب سے بریج کورس کی شروعات کی گئی ہے۔ موصوف نے کہا کہ اساتذہ بریج کورس کے نصاب کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے اساتذہ کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنے بچوں پر محنت کریں اور ان کا اعتماد حاصل کریں۔ تاکہ طلبا کا تعلیمی نقصان اور ڈراپ آؤٹ جیسے مسائل کو آسانی سے حل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: اورنگ آباد: کارپوریشن اساتذہ گھر گھر جاکر طلبا کو تعلیم دے رہے ہیں

اس پروگرام کے آخر میں سی سی آئی کے قومی صدر پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے نمائندے سے بات چیت کے دوران اس سیمینار کے تعلق سے بتایا کہ طلبا کے اسکول ترک کرنے کا مسئلہ، تدریسی سرگرمیوں میں جدید آلات کا استعمال کتنا مفید کتنا مضر جیسے موضوع پر حکومت مہاراشٹر کے ذیلی ادارے (Scert) نے بریج کورس ترتیب دیا ہے۔ اس سے طلبا کو مستفیض کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان تینوں مسائل کے حل کے لئے جہاں انتظامیہ اور اساتذہ کو آگے آنا ہے وہیں سرپرست کو بھی اس سلسلہ وار تحریک میں شامل ہونا ہوگا۔ عبدالمجید صدیقی نے کہا کہ سی سی آئی کی اس تعلیمی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ، اساتذہ اور خاص طور پر سرپرستوں کو عملی تعاون دینا ہوگا۔

اس موقع پر مالیگاؤں گرلز ہائی اسکول کی ایک معلمہ نے اس سیمینار کے تعلق سے بتاتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وبا کے سبب طلبا کا تعلیمی نقصان اور ڈراپ آؤٹ تیزی سے ہوتا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اس سیمینار سے تمام اساتذہ کو یہ ہدایت ملی ہے کہ طلباء کے تعلیمی نقصان اور ڈراپ آؤٹ جیسے مسائل کو کس طرح سے حل کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس پروگرام میں شہر کی اردو میڈیم، انگلش میڈیم اور مراٹھی میڈیم کے اساتذہ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.