ETV Bharat / state

کالج کے چیئرمین نے منفرد انداز میں سالگرہ منائی - کورونا وائرس

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے معروف کے بی ایچ فارمیسی کالج کے چیئرمین پرساد باپو ہیرے نے انتہائی منفرد انداز میں اپنی سالگرہ منائی۔

birthday in a unique way
birthday in a unique way
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 10:01 PM IST

سابق ریاستی وزیر کے فرزند اور کے بی ایچ کالج کے موجودہ چیئرمین پرساد ہیرے ہر برس اپنی سالگرہ شاندار طریقے سے مناتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے اسے مزید منفرد کر دیا۔ اس بار اپنی سالگرہ پر انہوں نے لوگوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیا۔

منفرد انداز میں سالگرہ

تقریباً ایک برس سے پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس کے پیش نظر پرساد ہیرے نے یہ فیصلہ لیا۔

اس موقع پر کے بی ایچ فارمیسی کالج کے اساتذہ و طلباء نے شہر کے مصروف علاقے قدوائی روڈ، جونا بس اسٹینڈ، نیا بس اسٹینڈ، موسم پل، راول گاؤں ناکہ، سٹانہ ناکہ اور کالج روڈ وغیرہ جگہوں پر جا کر عوام میں مفت سینیٹائزر اور ماسک تقسیم کیے۔

واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر میں جان لیوا وبا کورونا وائرس ایک بار پھر قہر برپا کررہا ہے جس کے سبب ریاستی حکومت نے رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی کسی بھی تقریب میں شرکا کی تعداد کو بھی محدود کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.