ETV Bharat / state

ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال بَرکی کی کتابوں کا اجراء - ادارہ نثری ادب

اردو زبان کی ترویج و اشاعت اور اس کے فروغ کے لیے مالیگاؤں شہر کا نام پوری دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے اسی طرح اردو زبان کی گزشتہ کئی برسوں سے خدمت میں مصروف ادارہ نثری ادب کے نائب صدر ڈاکٹر اقبال برکی کی دو کتابوں کا اجراء عمل میں آیا۔

ڈاکٹر اقبال بَرکی کی کتابوں کا اجراء
ڈاکٹر اقبال بَرکی کی کتابوں کا اجراء
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 9:47 PM IST

Updated : Mar 1, 2021, 10:15 PM IST

ڈاکٹر اقبال بَرکی کا اردو ناول 'شہزادہ پرویز عالم' اور انگریزی زبان میں تحریر کردہ کتاب 'دی ٹورٹوائز ہو کِلس دی لائن اینڈ ادر اسٹوریز' کا اجراء شہر کی معروف شخصیات مختار قریشی اور ایڈووکیٹ عتیق الزماں زبیری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اقبال بَرکی کی کتابوں کا اجراء

واضح رہے کہ ڈاکٹر اقبال بَرکی شہر کے معروف ادیب، کہانی کار اور خاص طور سے بچوں کی نفسیات کے مطابق سائنسی، تحقیقی، معلوماتی اور سبق آموز کہانیوں پر ملکہ رکھتے ہیں۔

ادب اطفال پر ڈاکٹر اقبال بَرکی کی تقریباً دیڑھ درجن کتابیں اب تک منظر عام پر آچکی ہیں جس میں ان کی کتاب 'عقلمند کچھوا' کو نیشنل بُک ٹرسٹ آف انڈیا کی جانب سے شائع کیا گیا اور ان کی اس کتاب کا آریہ، ہندی اور پنجابی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ان کی ایک کتاب کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے بھی شائع کیا گیا ہے۔

تقریب اجراء کے موقع پر شہر کی تمام اہلِ ذوق شخصیات موجود تھیں اس کے علاوہ بیرون شہر کے بھی چند مہمان قلمکار شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ سنہ 2003 میں اردو زبان کی خدمت کے لیے قائم کیا جانے والا ادارہ 'ادارہ نثری ادب' کی جانب اردو کے فروغ کے لیے ہر مہینے کے آخری سنیچر کو تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں شہر کے مختلف قلمکار اپنی ماہانہ تخلیق پیش کرتے ہیں اور دیگر سینیئر ادباء کی رائے لیتے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2021, 10:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.