شہر مالیگاؤں کے شعرا، ادبا اور قلمکاروں کے فن پاروں اور تخلیقات نے پوری دنیا میں اپنا نام روشن کیا ہے۔
شہر مالیگاؤں کے نوجوان شاعر و مصنف اسماعیل وفا اور محمود اشرف کی کتاب 'رفتگان کے گلاب چہرے' اور 'آئی ٹی آئی میں کریئر کے مواقع' کا اجرا گزشتہ اتوار 31 جنوری 2021 رات دس بجے اسکس لائبریری میں عمل میں آیا۔ شہر مالیگاؤں کے شعرا، ادبا اور قلمکاروں کے فن پاروں اور تخلیقات نے پوری دنیا میں اپنا نام روشن کیا ہے۔
اس تقریب کی صدارت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے کی۔
انھوں نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ایسے اندھیرے دور میں جب ملک میں کالا قانون نافذ کیا جا رہا ہے۔
ہمیں چاہیے کہ مصنفین کا دل بھی بڑھائے اور ان کی جیب کا وزن بھی۔ تاکہ وہ اگلا سفر خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے سکے۔ انہوں نے کتاب پر اپنے بہترین تاثرات پیش کیے اور صاحب کتاب کو مبارکباد بھی پیش کی۔
'رفتگان کے گلاب چہرے' کتاب کے سرورق کا اجراء نہال احمد ہارون انصاری اور دوسری کتاب 'آئی ٹی آئی میں کریئر کے مواقع' کا اجراء ڈاکٹر خورشید احمد عبدالصمد کے ہاتھوں پیش آیا۔ بعد ازاں محمد رضا، ڈاکٹر خورشید احمد، عبدالعظیم فلاحی اور ڈاکٹر الیاس صدیقی نے کتاب پر تبصرے پیش کیے۔ پروگرام کی نظامت ظہیر قدسی اور رسم شکریہ عارف حسین نے ادا کیا۔
اس موقع پر منظور حسن ایوبی، جمیل حسن، ڈاکٹر اشفاق، ڈاکٹر سعید فارانی اور دیگر محبان اردو ادب موجود تھے۔
پروگرام کے اخیر میں ای ٹی وی بھارت سے شاعر و مصنف اسمعیل وفا نے اپنے احساسات، تاثرات اور خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسمعیل وفا نے بتایا کہ اب تک زندہ شخص کا ڈاک ٹکٹ جاری نہیں ہوا۔ صرف ایک شخص ہے سچن تندولکر سو سنچری مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری ہوا۔ اس ڈاک ٹکٹ کو پیمانہ بناکر انستر ڈاک ٹکٹ جمع کرکے الگ الگ شخصیات پر مضامین لکھ کر یہ کتاب بنائی گئی ہے۔
محمود اشرف نے اپنی کتاب آئی ٹی آئی میں کریئر کے مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جن لوگوں کو آئی ٹی آئی کے تعلق سے دشواریاں ہوتی ہے۔اس کتاب میں ان کی دشواریاں کا مکمل حل موجود ہیں۔