مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں آج یہاں خصوصی این آئی اے جج نے ملزم میجر رمیش اپادھیائے کی غیر موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔حالانکہ آج عدالت میں گواہی دینے کے لیے ایک گواہ موجود تھا۔جس پر وکیل استغاثہ اویناس رسال نے عدالت کو بتایا کہ عدالت میں موجود سرکاری گواہ کی گواہی کے وقت ملزم کا عدالت میں موجود رہنا ضروری ہے۔
جس کے بعد خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے نے ملزم میجر رمیش اپادھیائے کا دفاع کرنے والے ایڈوکیٹ سدیپ پاسبولا کو حکم دیا کہ وہ 19 دسمبر کو ملزم کو عدالت میں حاضر رہنے کے لئے کہے اور سرکاری گواہ کو بھی حکم دیا وہ 19 دسمبر کو صبح 11 بجے عدالت میں حاضر رہے.
اسی درمیان خصوصی جج نے سرکاری وکیل کو حکم دیا کہ وہ عدالت میں کل کسی دوسرے گواہ کو پیش کرے۔واضح رہے کہ ملزم میجر رمیش اپادھیائے نے ضمانت ملنے کے بعد اے ٹی ایس کی جانب سے ضبط کئے گئے لیپ ٹاپ کو عدالت کی اجازت سے حاصل کیا تھا، جس کے متعلق گواہی دینے کے لئے آج پنچ گواہ کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا لیکن ملزم کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت ملتوی ہوگئی۔
آج عدالت میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی غیر موجودگی میں اس کے وکلاء جے پی مشراء اورپرشانت مگو موجود تھے۔جبکہ ملزمین کرنل پروہت، سمیر کلکرنی بھی موجود تھے۔بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم(جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) موجود تھے۔ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجر رمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف دائر مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے۔ ابتک 140 گواہوں کی گواہی عمل میں آچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔
مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں سماعت ملتوی - مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں خصوصی این آئی اے جج نے ملزم میجر رمیش اپادھیائے کی غیر موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔