ETV Bharat / state

بینک صارفین پر اسپرے کا چھڑکاؤ

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 11:52 AM IST

مالیگاؤں میں بڑودہ بینک صارفین پر اسپرے کا چھڑکاؤ کرنے کے بعد سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بینک صارفین پر سپرے کا چھڑکاؤ
بینک صارفین پر سپرے کا چھڑکاؤ

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں بالاجی مندر کے پاس واقع بینک آف بڑودہ میں سکیورٹی گارڈ نے بینک میں موجود صارفین پر نقصان دہ اسپرے کا چھڑکاؤ کردیا جس کے بعد بینک میں سنسنی پھیل گئی۔

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں 24 دسمبر 2020 کو دوپہر ڈھائی بجے کے درمیان ماملیدار گلی بالاجی مندر کے پاس واقع بینک آف بڑودہ میں سنسنی خیز معاملہ پیش آیا۔

دراصل واقعہ یہ ہے کہ بینک کے سکیورٹی گارڈ نے بینک میں موجود صارفین پر نقصان دہ اسپرے کا چھڑکاؤ کردیا جس کے بعد وہاں لوگوں میں سنسی پھیل گئی۔

بینک صارفین پر سپرے کا چھڑکاؤ
بینک صارفین پر سپرے کا چھڑکاؤ

اطلاع کے مطابق اس درمیان وہاں موجود بینک صارفین نے بڑودہ بینک ملازمین کی کام میں سستی اور لاپروائی کی شکایت کی جبکہ بینک میں حسب معمول لین دین جاری تھا۔

اس درمیان دو مہینوں سے بینک کے چکّر کاٹ رہے ایک کسان کی جانب سے بینک مینیجر کے ساتھ کچھ بحث و تکرار ہونے لگی جس کے بعد بینک مینیجر نے گارڈ 'شانتا رام اہیرے' کو ہدایت دی کہ بینک کا گیٹ بند کرکے اسپرے کا چھڑکاؤ کرو۔

اس حکم کی تعمیل کے لیے سکیورٹی گارڈ اس نے مین گیٹ کو بند کر اندر موجود خواتین اور بچوں سمیت دیگر صارفین پر نقصان دہ اسپرے کا چھڑکاؤ کردیا جس کے سبب اندر موجود افراد میں بے چینی اور آنکھ میں جلن شروع ہوگئی۔

بینک میں موجود 50 برس کے ایک سماجی کارکن تنویر احمد نور ساکن اسلام نگر مالیگاؤں نے بینک کے بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئے اطراف کے کارپورٹر اور آزاد نگر پولیس اسٹیشن کو فون پر اس معاملے کی اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی آزاد نگر پولیس عملہ موقع واردت پر پہنچ کر بینک میں موجود ہجوم کو ہٹانے میں کامیاب رہا اور سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن بھیج دیا۔

بعدازاں سماجی کارکن تنویر احمد نور کی شکایت پر آزاد نگر پولیس نے 55 برس کے ملزم شانتا رام اہیرے (سکیورٹی گارڈ بڑودہ بینک) کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 324، 342، 278 کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے کی دیگر تحقیقات پی ایس اے کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.