اس میٹنگ کی قیادت کررہے جنتا دل سیکولر کے رہنما مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اگر دگ وجئے کمپنی کے خلاف جرمانہ عائد کرتے ہوئے کارروائی نہیں کی گئی تو شدید احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔
اپوزیشن کی جانب سے یہ انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر کمپنی نے بدھ کے روز سے پربھاگ نمبر 2 اور پربھاگ نمبر 3 علاقوں میں صاف صفائی کا آغاز نہیں کیا تو دگ وجئے کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جائے۔
راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں جوابی کاغذات اور دگ وجئے کمپنی کے خلاف جرمانے کی نوٹس تیار کرنے کے لئے منگل کی شام پانچ بجے تک کا وقت دیا گیا اور میٹنگ ملتوی کی گئی ہے۔
یہ واضح اشارہ آج کی اس ہنگامی میٹنگ میں متحدہ محاذ گٹھ بندھن اگھاڑی کے تمام کارپوریٹروں نے شرکت کرتے ہوئے دیا۔ اس کے علاوہ اپنے اپنے علاقوں میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کے خلاف جم کر ہنگامہ آرائی کی اور اسے سیاست سے تعبیر کیا۔
مزید پڑھیں :مالیگاؤں: صفائی ملازمین کے اچانک تبادلہ سے صفائی نظام متاثر
اس میٹنگ کی قیادت متحدہ محاذ گٹھ بندھن اگھاڑی کے رابطہ کار مستقیم ڈگنیٹی نے کی۔ کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا، کارپوریٹر منصور شبیر احمد، کارپوریٹر ساجد عبدالرشید، کارپوریٹر تنویر ذوالفقار، معاون کارپوریٹر راشد ایوب، کارپوریٹر محمد رمضان رمضو، کارپوریٹر سعدیہ حاجی لئیق احمد، معاون کارپوریٹر مزمل بفاتی، معاون کارپوریٹر سیلم گیرج والا، معاون کارپوریٹر عبدالرشید بیڑی والے، محمد سلیم گڑبڑ، ہارون ماسٹر،شیخ انیس مستری، ابواللیث انصاری، سید لطیف، محمد وائرمین، مجاہد پاپا، شاہد بھائی، آفتاب عالم اور عبدالرحمٰن مالدہ سمیت کئی سرکردہ افراد موجود رہے۔