ETV Bharat / state

مالیگاؤں: گستاخ رسول کے خلاف احتجاج کرنے پر 25 افراد پر مقدمہ درج - Yousuf Ilyas and Dr. Raees

مہنت نرسنمہانند سوامی کے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس نے جمعیت علماء کے درجنوں علمائے کرام کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے یہ مقدمہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر درج کیا ہے۔

Malegaon: A case has been registereda against 25 persons including Yousuf Ilyas and Dr. Raees
مالیگاؤں: یوسف الیاس، ڈاکٹر رئیس سمیت 25 افراد پر مقدمہ درج
author img

By

Published : Apr 13, 2021, 4:33 PM IST

مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سنی جمعیت علماء کے ذمہ داران سمیت 25 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے چلتے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایسے میں مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں سنی تنظیموں سے وابستہ افراد نے آگرہ روڈ پر نبی کریم کی ذات مبارکہ پر نازیبا الفاظ کہنے والے مہنت نرسمہانند سوامی کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج میں شامل لوگوں کا مطالبہ تھا کہ ملکی آئین کی خلاف ورزی کرنے والے مہنت نرسمہانند سرسوتی کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سٹی پولیس عملہ کے رکن پولیس سپاہی بلہ نمبر 1955 ولاس رمیش سوریہ ونشی کی شکایت پر جمعیت علماء کے ذمہ دار یوسف الیاس، ڈاکٹر رئیس رضوی، عمران رضوی سمیت 25 افراد پر کووڈ کی قلم 188 / 269 / 270 / 56 / 3 / 4 / 5/ 218 / 2021 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.