ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں تین قندیل علاقہ میں غریبد مسجد کے پاس رہنے والے صدام قریشی کا تین سالہ بیٹا جنید صدام قریشی لاپتہ ہوگیا تھا۔
جس کے بعد اہل خانہ اور گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ جنید کو تلاش کرنے کی کوشش میں لگ گیا۔شوشل میڈیا پر بچے کے گمشدہ ہونے کی خبر بھی پوسٹ کی گئی، لیکن تقریبا 5 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جنید کی کوئی خبر نہیں ملی تو آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں جنید کے گمشدہ ہونے کی شکایت بھی درج کی گئی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کے رکن ضیاء الرحمٰن نے بتایا کہ تقریباً پونے پانچ بجے جب میں نے جنید کے چاچا ابرار سلیم قریشی کو فون لگایا اور ان سے کہا کہ گھر میں موجود پانی کی ٹنکی میں چیک کرو کہ کہیں پانی کی ٹنکی میں گر تو نہیں گیا ہے۔جس پر ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ ہم نے سب جگہ چیک کیا مگر جنید نہیں مل رہا ہے۔آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے عملہ کی جانب سے محلے کے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کیے جانے کے بعد بھی جنید کی تلاش نہیں ہوپائی۔
ضیاء الرحمٰن نے ای ٹی وی بھارت کےنمائندے کو بتایا کہ صدام قریشی کی رہائش گاہ کے اطراف میں آر سی سی گھر کا کام جاری تھا۔وہیں تین سیفٹی پانی کی ٹنکی بنی ہوئی تھی، جو پانی سے بھری ہوئی تھی اور ایک ٹنکی کا ڈھکن بھی کھلا ہوا تھا۔پولیس افسران کی موجودگی میں پانی کی ٹنکی کی تلاشی لی گئی، جہاں سے تین سالہ جنید کی لاش ملی۔
اس معاملہ میں سرکردہ افراد نے احساس ظاہر کیا کہ عوام اپنے بچوں پر خصوصی نگرانی رکھیں ۔