ETV Bharat / state

Malegaon 2008 Bomb Blast: گواہوں کے منحرف ہونے کا سلسلہ جاری - ایڈوکیٹ شاہد ندیم

مالیگاؤں 2008 (Malegaon 2008 Bomb Blast) بم دھماکہ معاملہ میں گواہ نمبر 208 کی خصوصی این آئی اے عدالت میں گواہی عمل میں آئی۔ گواہ اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہوگیا جس کے بعد عدالت نے سرکاری وکیل کی اپیل پر اسے منحرف قرار دے دیا۔ سبکدوش آرمی افسر نے آج خصوصی جج کو بتایا کہ سال 2009 میں اے ٹی ایس افسران نے اسے کرنل پروہت کے ناسک دیولالی کیمپ میں واقع مکان پر ملزمین کی میٹنگ سے متعلق تفتیش کی تھی، اس نے بتایا کہ میٹنگ میں مالیگاؤں بم دھماکہ کے تعلق سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ (Jamiat Ulama Maharashtra Arshad Madani)

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 9:14 AM IST

منحرف گواہ نے وکیل استغاثہ اویناس رسال کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو بتایا کہ اے ٹی ایس کے افسران نے مالیگاؤں 2008 (Malegaon 2008 Bomb Blast) بم دھماکہ معاملہ میں اس سے تفتیش کی تھی لیکن اس نے ملزمین خصوصاً ملزم کرنل پروہت کے تعلق سے ایسا کچھ بھی نہیں کہا تھا جو اس کے بیان میں لکھا ہے۔ سابقہ بیان سے انحراف کے بعد سرکاری وکیل نے گواہ پر ملزمین کے دباؤ میں آکر عدالت میں بیان سے منحرف ہونے کا الزام عائد کیا۔ گزشتہ روز گواہ سے فریقین کی جرح نامکمل رہی جس کے بعد عدالت نے کارروائی کو ملتوی کردیا۔

حالیہ دنوں میں یکے بعد دیگرے سرکاری گواہان کے اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہونے کے بعد بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے ایڈووکیٹ شاہد ندیم (جمعیت علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) Jamiat Ulama Maharashtra Arshad Madani نے بتایا کہ ابتک جتنے بھی گواہان اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہوئے ہیں بیشتر کا تعلق کرنل پروہت سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت گواہان کو اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے تاکہ اس کا فائدہ ملزمین کو حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اب تک جتنے بھی گواہان منحرف ہوئے ہیں اس میں ایک بھی گواہ مسلم نہیں ہے اور مالیگاؤں شہر سے تعلق رکھنے والے تمام گواہان نے استغاثہ کے حق میں گواہی دی ہے۔ شاہد ندیم نے کہا کہ اس مقدمہ میں اے ٹی ایس پولیس افسران کی گواہی کافی اہمیت کی حامل ہوگی کیونکہ ایک طرف ملزمین کے دور قریب کے رشتہ دار، دوست واقارب وغیرہ اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کررہے ہیں۔ این آئی اے بھی اس تعلق سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجر رمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے، اب تک 208 گواہوں کی گواہی عمل میں آچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.