ETV Bharat / state

2008 Malegaon Bomb Blast: ملزم سدھاکر کوعدالت کی وارننگ، ضمانت کی شرائط پر عمل آوری کا حکم

مالیگاؤں بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیتہ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب ایڈووکیٹ شاہد ندیم نے عدالت میں ملزم کی ضمانت منسوخ کیئے جانے کی عرضداشت داخل کی تھی،گزشتہ کل عدالت نے فریقین کے دلائل کی سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، آج عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔ Court Issues Warning to Malegaon case Accused

عدالت
عدالت
author img

By

Published : Jul 1, 2022, 7:48 AM IST

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کا سامنا کررہے ملزم سوامی سدھاکر دھر دویدی کی ضمانت منسوخ کیئے جانے کی عرض داشت پر آج خصوصی این آئی اے کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ایک جانب جہاں ملزم کی ضمانت منسوخ نہیں کی وہیں ملزم کو سخت وارننگ دی کہ اگر وہ ضمانت کی شرائط کی پابندی نہیں کرینگے تو عدالت سخت فیصلہ کرنے سے گریز نہیں کریگی- Court Issues Warning to Malegaon case Accused

واضح رہے کہ بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیتہ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب ایڈووکیٹ شاہد ندیم نے عدالت میں ملزم کی ضمانت منسوخ کیئے جانے کی عرضداشت داخل کی تھی،گزشتہ کل عدالت نے فریقین کے دلائل کی سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، آج عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔

خصوصی این آئی اے جج اے کے لاہوئی نے اپنے فیصلہ میں تحریر کیا کہ ضمانت دینا اور ضمانت منسوخ کرنا دو الگ الگ پہلو ہے. حالانکہ ملزم نے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی سے ٹرائل پر کوئی خلل نہیں پڑا، اور نہ کسی سرکاری گواہ نے اس کے خلاف شکایت کی ہے، نیز عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ ملزم کی غیر موجودگی میں اس کے وکلاء عدالت میں موجود رہے عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کے مد نظر مداخلت کار کی درخواست نا منظور کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں انصاف کے لیے کل جماعتی تنظیم کا دھرنا

عدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے کے بعد ایڈووکیٹ شاہد ندیم نے کورٹ سے کہا کہ وہ عدالت کے شکر گذار ہیں انہوں نے بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت کو سماعت کے لیئے قبول کیا اور انہیں اپنی بات رکھنے کا موقع دیا۔ واضح رہے کہ ملزم سوامی سدھاکر دھر دوید نے مارچ 2019 میں نیپال کا سفر کیا تھا اور وہاں ویدیک سائنس اور ماڈرن سائنس کے عنوان پر منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ ملزم کے عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک کا سفر کرنے کا علم ہوتے ہی بم دھماکہ متاثرین نے خصوصی این آئی اے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.