مالیگاؤں میں واقع سردار نگر علاقے میں دوپہر کے وقت 19 سالہ گلستاں انجم نام کی ایک لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
اس بارے میں سماجی کارکن شفیق شیخ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کو بتایا کہ ان کو سردار نگر علاقے سے فون کے ذریعہ یہ اطلاع ملی کہ علاقے میں ایک نوجوان لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
اطلاع ملتے ہی شفیق شیخ آزاد نگر پولیس عملہ کے ساتھ جائے حادثے پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ تفتیش کے بعد لاش کو سول ہسپتال روانہ کردیا گیا۔
پوسٹ مارٹم اور تمام کاغذی کاروائی پوری ہونے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ہلاک شدہ گلستاں انجم مشتاق احمد کی لڑکی تھی۔ اس کی عید الفطر کے فوراً بعد شادی ہونے والی تھی۔ لیکن اچانک لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔