ETV Bharat / state

مالیگاؤں: 15 سالہ طالبہ لاپتہ، مقدمہ درج - urdu khabr

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع پوار واڑی پولیس اسٹیشن میں شکیل خان نامی شخص نے اپنی نابالغ دوشیزہ کے گھر سے لاپتہ ہوجانے کی فریاد درج کروائی ہے۔

مالیگاوں
مالیگاؤں
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 1:47 PM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں پوار واڑی پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جعفرنگر علاقہ کے رہنے والے شکیل خان نامی شخص نے اپنی نابالغ دوشیزہ کے اچانک گھر سے لاپتہ ہوجانے کی سنسنی خیز شکایت درج کروائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مالیگاؤں جعفرنگر علاقہ میں رہنے والے 50 سالہ شکیل خان پیشے سے مزدور ہیں۔ انہوں نے پوار واڑی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی ہے۔

بیس دسمبر کو گھر کے سبھی افراد نے ساتھ میں مل کر رات کا کھانا کھایا۔ اس کے بعد فریادی کی بیٹی اور بھتیجی سونے کیلئے اپنے کمرے میں چلے گئے۔ تقریباً رات 4 بجے بھی وہ اپنے کمرے میں سوتے ہوئے نظر آئی لیکن شکیل کی اہلیہ کے مطابق 21 دسمبر صبح 6 بجے کے درمیان کمرے میں صرف بھتیجی ہی موجود تھی۔

معلوم ہوا کہ گھر کے ساز و سامان بھی بکھرے ہوئے تھے۔ ایسے میں الماری کی تلاشی لی تو دیکھا کہ ضروری دستاویزات، ایک موبائل اور چھ کپڑے، چارجر سم کارڈ وغیرہ لاپتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے
مدھیہ پردیش کابینہ نے آزادیٔ مذہب بل کو منظوری دی

فریادی شکیل خان کے مطابق اس کی 15 سالہ بیٹی کو کسی نے بہلا پھسلا کر گھر سے اغوا کر لیا ہے۔ اس معاملے میں پوار واڑی پولیس عملہ نے تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.