ETV Bharat / state

MIM on Dargah مجلس اتحاد المسلمین نے ممبئی میں درگاہ کی مسماری کو ’میچ فکسنگ‘ قرار دیا

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 8:32 PM IST

امتیاز جلیل نے کہاکہ راج ٹھاکرے اکثرو بیشتر متنازع بیان دیتے ہیں۔ انہوں کہا کہ راج ٹھاکرے نے گزشتہ سال بھی مقدس مہینہ رمضان سے پہلے اذان کا مسئلہ اٹھایا اور رواں برس وہ مہاراشٹر ایکناتھ شندے حکومت کو الٹی میٹم دے ہے ۔

مجلس اتحاد المسلمین
مجلس اتحاد المسلمین

ممبئی: کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے ممبئی کے علاقے ماہم کے قریب بحرہ عرب میں قبرنما چھلہ کو منہدم کرنے کے اقدام کی مکمل حمایت کی ہے۔ تاہم، انہوں نے اس اقدام کے پیچھے نیت کی ایمانداری پر سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ حکمراں شیو سینا-بھارتیہ جنتا پارٹی اور مہاراشٹر نو نرمان سینا کے درمیان ’میچ فکسنگ‘ دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے کہ اگر یہ ڈھانچہ (درگاہ) غیرقانونی تھا اور اسے منہدم کر دیا گیا ہے لیکن مختلف برادریوں کی اسی طرح کی سینکڑوں دیگر غیرمجاز تعمیرات کا کیا ہوگا جو ریاست بھر میں موجود ہیں؟ ان کے ساتھ بھی اسی طرح نمٹا جانا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ اس طرح کی کارروائی سے پہلے جانچ ضروری ہوتی ہے، لیکن بدھ کی رات میں راج کے بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی کاروائی کی گئی جبکہ جمعہ سے ماہ رمضان کا آغاز ہورہا ہے۔ اس معاملہ پر احتیاط بھی نہیں برتی گئی اورتصدیق بھی نہیں کی گئی۔اس معاملے پر آج انہوں نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے پر رمضان کے موقع پر مسلمانوں کےجذبات مجروح کرنے کا الزام لگایا۔

امتیاز جلیل نے دعویٰ کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ فڑنویس نے راج کو اپنی گڑی پڈو ریلی میں یہ مسئلہ اٹھانے کو کہا ہوگا،انہوں نے رمضان کے مہینے سے عین قبل مسجد کے لاؤڈا سپیکر کے مسئلے کو اٹھانے اور باقی سال خاموش رہنے کے پیچھے "راج کے اصل مقاصد" پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور اس طرح کے مسائل پر مسلم کمیونٹی کا موقف طلب کیا۔

واضح رہے کہ راج ٹھاکرے کی جانب سے ماہم سمندر کے قریب ایک چھوٹے سے پتھریلی ریتیلے جزیرے پر ابھرتے ہوئے 'مزار' پر ایک ویڈیو کی مدد سے منظر عام پر آنے کے بمشکل 12 گھنٹے بعد،کلکٹر بی ایم سی کے عملے نے پولیس کی نفری کے ساتھ ایک دستہ کو بھیجا جو آج صبح اسے بلڈوز رکے ذریعے منہدم کردیا۔

مزید پڑھیں:Mumbai Dargah Demolition Case بی ایم سی کی جانب سے منہدم درگاہ نما چھلہ وقف بورڈ میں رجسڑڈ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.