مہاراشٹرحکومت نے 16 نومبر سے مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
ماہم درگاہ میں آج سے عقیدت مند زیارت کے لیے آسکتے ہیں۔ کووڈ-19 سے متعلقہ رہنما خطوط کے ساتھ ساتھ تمام زائرین کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔
درگاہ کے ٹرسٹی نے کہا،ممبئی کی ماہم درگاہ زائرین کے استقبال کے لئے تیار ہے۔انھوں نے کہا داخلے کے لیے فیس ماسک پہننا لازمی ہے۔ حفظان صحت کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ممبئی اور ریاست کے 100 سے زیادہ خانقاہوں اور مساجد کے ذمہ داران نے مساجد اور درگاہوں کو کھولنے حکومت سےمطالبہ کیا تھا۔
ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو اس معاملے میں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد یہ اہم پیشرفت ہوئی ہے۔