ETV Bharat / state

حاجی علی اور ماہم درگاہ پر زائرین کی آمد شروع - عالمی وبا کورونا

مہاراشٹر حکومت نے درگاہ اور عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ماہم اور حاجی علی درگاہ پر زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Mumbais mahim and haji ali Dargah reopens with Covid guidelines in place
حاجی علی اور ماہم درگاہ پر زائرین کی آمد شروع
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 7:45 AM IST

حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے مینجر علی احمد نے بتایا کہ حکومت کے اعلان کے بعد ہم نے درگاہ پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرر رہے ہیں ۔

درگاہ پر موجود ملازم ماسک پہن کر ہاتھوں میں سینیٹائزر کے ساتھ ہی زائرین کو اندر آنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

علی احمد نے بتایا کہ روزانہ درگاہ کو سینیٹائز کیا جارہا ہے ، زائرین کو فاصلے برقرار رکھنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ زیادہ ہجوم ہونے کے سبب زائرین کو گیٹ کے باہر ہی روک دیا جارہا ہے۔

حاجی علی اور ماہم درگاہ پر زائرین کی آمد

وہیں ماہم درگاہ میں حکومت کے اس فیصلے سے لوگ کافی خوش ہیں، اور لوگوں نے اس خوشی کے موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ کئی مہینوں سے مذہبی مقامات پر پابندی عائد تھی۔ جس کے بعد گزشتہ روز مہاراشٹر حکومت نے کووڈ 19 کی گائیڈ لائن کے مطابق عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.