ETV Bharat / state

کووڈ 19 کا اثر، طے شدہ وقت سے قبل شادی کی تقریب - مہاراشٹر

تھانہ ضلع کے کلیان میں دولہے کے گھر پر شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی، دراصل شادی کی تقریب کے لیے پہلے 22 مارچ طئے کی گئی تھی لیکن اس دن جنتا کرفیو کی وجہ سے تقریب ایک دن پہلے ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کووڈ 19 کا اثر
کووڈ 19 کا اثر
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 11:12 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانہ میں کورونا وائرس کے وقت کی انوکھی شادی دولہے اور دولہن کو ہمیشہ یاد رہے گی، کورونا وائرس کو بڑھنے سے روکنے کے لیے سماجی دوری کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے دولہا اور دولہن نے صرف 20 مہمانوں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

نو بہاتا جوڑے سمیت سبھی نے اس دوران ماسک پہن کر شادی کی تقریب میں حصہ لیا۔

دولہا روپیش جادھو پیشے سے وکیل ہے جبکہ دولہن پرینکا آئی ٹی کمپنی میں کام کرتی ہیں، سفید پوشاک اور ماسک پہنے جوڑے کو تقریب میں بار بار ہینڈ سینیٹائزر استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا

روپیش جادھو نے بتایا کہ شادی 22 مارچ کو ہونے والی تھی، سبھی تیاریاں مکمل ہوگئی تھیں اور اس کے لیے ہال بھی بُک کر لیا تھا لیکن کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے ہم نے اس تقریب کو رد کرنے اور سادہ تقریب میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ 'شادی کی تقریب میرے گھر پر منعقد ہوئی اور اس میں محض 20 مہمان شامل ہوئے جن میں بہت ہی قریبی رشتہ دار اور چنندہ دوست شامل تھے۔

نئے شادی شدہ جوڑے کی ایک سہیلی نے کہا کہ 'وزیراعظم کے کورونا وائرس پر قوم سے خطاب کرنے کے فوری بعد ہم نے شادی کی تقریب وقت سے پہلے ہی کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے 22 مارچ اتوار کو پورے ملک میں جنتا کرفیو کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.