ETV Bharat / state

Maharashtra Waqf Board وقف کی املاک پر غیر قانونی قبضے جلد ہی ہٹائے جائیں گے، ڈاکٹر وجاہت مرزا - مولانا آزاد یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے پروگرام

'وقف کی ملکیت پر غیر قانونی طریقے سے قابض ہونے والوں کی اب خیر نہیں ہے۔ کیونکہ اُن کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ وقف کی املاک کو وقف بورڈ قانونی طریقے سے واپس حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔' یہ باتیں وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر وجاہت مرزا نے ممبئی میں مولانا آزاد یونائیٹڈ فرنٹ تنظیم کے ایک پروگرام کے دوران کہی۔ Maharashtra Waqf Board on Waqf property Encroachments

وقف کی املاک پر غیر قانونی قبضے جلد ہی ہٹائے جائیں گے:۔ڈاکٹر وجاہت مرزا

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 12:32 PM IST

وقف کی املاک پر غیر قانونی قبضے جلد ہی ہٹائے جائیں گے:۔ڈاکٹر وجاہت مرزا

ممبئی: مولانا آزاد یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے نفرت کی دیوار گرانے کے موضوع پر ملک میں موجودہ صورت حال کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر وجاہت مرزا مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ اس موقعے پر مرزا نے کہا کہ مہاراشٹر میں وقف بورڈ کی لاکھوں ایکڑ جگہ ہے لیکن اس پر 70 فیصد غیر قانونی قبضے ہیں جنہیں خالی کرانے کی مہم جاری ہے۔

تنظیم کے صدر یوسف انصاری نے کہا کہ ملک کی آج کی جو صورت حال ہے، خاص طور پر منی پور میں جو کچھ ہوا اس کے حوالے سے ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ حکومت جاگی ہے یا نہیں، عوام جاگ چکے ہیں۔ یہ پروگرام اسی مقصد کے لیے کیا گیا تھا تاکہ ملک میں پھیلی بد امنی کو مولانا آزاد کی سوچ کے ذریعے بہتر بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Chairman of Jama Masjid in BJP بی جے پی کی رکنیت پر جامع مسجد کے چیئرمین کی وضاحت

تنظیم کے ذمہ داروں میں شامل صادق خان نے کہا کہ ہم مولانا آزاد کے نظریات پر عمل پیرا ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی لوگ مولانا آزاد کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے کا دعویٰ کرتے تھے، لیکن کہنے اور کرنے میں فرق ہوتا ہے۔ ہم اگر مولانا آزاد کی سوچ پر عمل کریں تو یقیناً ملک میں پھیلی بدامنی ختم ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.