ETV Bharat / state

Anees Shaikh Suspended: وقف بورڈ کے سی ای او انیس شیخ عہدہ سے برطرف - مہاراشٹر وقف بورڈ کی زمینوں میں خرید و فروخت

مہاراشٹر میں وقف اراضی کی خرید و فروخت اور بدعنوانی کے الزام ریاستی وزیر ڈاکٹر جتیندر آہوڑا نے وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر انیس شیخ کو باقاعدہ طور پران کے عہدہ سے برطرف کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ Maharashtra Waqf Board CEO Suspended

anees-shaikh-suspend-from-maharashtra-waqf-board-ceo
وقف بورڈ کے سی ای او انیس شیخ عہدہ سے برطرف
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 5:39 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر انیس شیخ Maharashtra Waqf Board Anees Shaikh کو باقاعدہ طور پر ان کے عہدہ سے برطرف کرنے کا حکم نامہ مہاراشٹر کے وزیر ڈاکٹر جتیندر آہواڑ نے جاری کیا ہے Maharashtra Waqf Board CEO Suspended۔ انیس شیخ پر وقف اراضی کی خرید و فروخت اور بدعنوانی میں کا الزام ہے۔ ان کے خلاف 200 سے زائد معاملات میں وقف بورڈ کی زمین کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔ متعدد معاملات میں انیس شیخ پر وقف کی زمین و معاملات میں خرد برد کا بھی الزام ہے۔ اس کے علاوہ وقف بورڈ کی زمین کی فہرست اور اس کی چیئریٹی کمیشن میں درج نہ کرنے کا بھی الزام ہے۔ وقف بورڈ کی زمین کو دیگر ناموں سے درج کر نے کا بھی الزام ہے۔

اقلیتی محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کا کہنا ہے تمام زمین کی خریدو فروخت اور زمین کے کاغذات و دستاویزات کے معائنہ کے بعد ہی یہ کارروائی کی گئی ہے۔' واضح رہے کہ اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے انیس شیخ کو وقف بورڈ میں بطور سی ای او تعینات کیا تھا۔ اب انیس شیخ کے سر پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں۔ ان پر بھی وقف بورڈ کے معاملات میں بدعنوانی کی انکوائری شروع ہوگی۔ ایسی خبریں موصول ہورہی ہے، ان پر بھی مقدمہ ہوسکتا ہے۔ انیس شیخ کے فیصلوں اور فائلوں کی جانچ بھی کی جارہی ہے۔ انیس شیخ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کا بھی امکان ہے۔

مبینہ طور پر انیس شیخ نے جن مساجد درگاہوں اور وقف کی املاک کی خریدو فروخت یا اس کے اندراج میں بدعنوانی و بدنظمی کی ہے اس کی بھی تحقیقات ہو سکتی ہے۔ معتبر ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انیس شیخ نے وزارت اقلیتی امور نواب ملک کے ساتھ مل کر کتنی زمینوں کا سودا اور معاہدہ کیا، اس کی بھی جانچ ہوگی اور جلد ہی وہ اس معاملہ میں مقدمہ کا بھی سامنا کر سکتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو افسر انیس شیخ پر کارروائی کے بعد بی جے پی لیڈر حاجی عرفات شیخ نے کہا کہ انیس شیخ کے خلاف اقلیتی کمیشن میں بھی 200 سے زائد شکایات تھیں جس میں بدعنوانی سمیت کئی سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے، لیکن اس کے باوجود اس وقت نواب ملک نے انیس شیخ کو اس عہدہ پر تقرر کیا تھا۔ نواب ملک اور انیس شیخ کی سازباز تھی اس لیے اس معاملہ کی بھی انکوائری کی جانی چاہیے۔ نواب ملک سے اس کے کیا تعلقات تھے اور زمین کے سودے بازی میں انیس شیخ نے نواب ملک سمیت دیگر کو کتنی رقومات دی ہیں اس کی بھی جانچ ہونی چاہیے۔'

anees shaikh suspend from waqf board maharashtra ceo
وقف بورڈ کے سی ای او انیس شیخ عہدہ سے برطرف

حاجی عرفات شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے انیس سے متعلق تفصیلات جتیندر آہواڑ کو بھی دی تھی اور بتایا تھا کہ ممبرا کی مسجد کی زمین پر بھی اس نے بدعنوانی کی ہے جس پر وزیر موصوف نے کارروائی بھی کی ہے یہ تمام تفصیلات کے بعد ہی انیس شیخ پر کارروائی ہوئی ہے۔ اس نے کئی غیر محسوب دولت جمع کر رکھی ہے اس لیے اب انیس شیخ پر جلد ہی مقدمہ درج ہوگا اور پھر اس کی جگہ بھی نواب ملک سے متصل جیل میں ہوگی'۔

حاجی عرفات شیخ نے انیس کی جائیداد سے لے کر دیگر فیصلوں پر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اور تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی بھی وزارت اقلیتی امور سے درخواست کی ہے'۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.