ETV Bharat / state

مہاراشٹر: وزیر نواب ملک کے دفتر میں دھمکی آمیز کال - ممبئی کی خبریں

نامعلوم نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے خلاف کچھ نہ بولنے کی دھمکی دی ہے۔

Breaking News
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 9:28 PM IST

سمیر وانکھیڈے کے خلاف کچھ نہ بولنے کی دھمکی نواب کی سیکورٹی میں اضافہ پولس میں شکایت درج ممبئی:

مہاراشٹر کے وزیر اقلیتی امور نواب ملک کو سمیر وانکھیڈے کا نام نہ لینے کی دھمکی ملی ہے۔ ان کے دفتر میں ایک نامعلوم فون کال موصول ہوا جس میں نواب ملک کو مخاطب کرتے ہوئے نامعلوم نے دھمکی دی۔ نامعلوم نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے خلاف کچھ نہ بولنے کی دھمکی دی ہے۔ یہ فون کال پولس اہلکا ر نے ریسیو کیا تھا جس کے بعد اہلکار نے اس معاملہ کی شکایت ممبئی پولس سے کی ہے۔ نواب ملک نے اس کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا 'میری وزارت کے دفتر میں دھمکی آمیز فون موصول ہوا تھا۔اس کی تفصیل میں نے وزارت داخلہ کے سپرد کر دی ہے اس سلسلے میں پولس اپنی کارروائی کررہی ہے۔'

این سی بی کروز ڈرگس کیس اب زور پکڑتا جارہا ہے اس معاملہ میں این سی پی کے رہنما اور مہاراشٹر حکومت کے وزیر نواب ملک نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے پر سوالات اٹھائے ہیں۔لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر سمیر وانکھیڈے کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیں گے۔ اگر دیکھا جائے تو نواب ملک نے کھل کر سمیر وانکھیڈے کو چیلنج کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایک سال کے اندر سمیر کو نوکری سے برخاست کروانے کا کام کروں گا جس کے بعد اس کا جیل جانا یقینی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے سے خاص بات چیت

انہوں نے کہا تھا کہ وہ خود وانکھیڈے فراڈ کو عوام کے سامنے لائیں گے۔نواب ملک نے کہا تھا کہ سمیر وانکھیڈے کے والد اور ان کے خاندان کے افراد سب بوگس ہیں ۔ دوسری جانب نواب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں فون پر مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں کہ وہ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کو نشانہ نہ بنائیں۔جس کے بعد نواب ملک کے سیکورٹی سسٹم میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس معاملے میں ممبئی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔درحقیقت ، سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ، این سی بی منشیات کے خلاف ایک زوردار مہم چلا رہی ہے۔ایسی صورت حال میں ، مہاراشٹر حکومت اور این سی بی کے درمیان لفظوں کی جنگ اس وقت شدت اختیار کر گئی جب کروز ڈرگس پارٹی کیس میں شاہ رخ کے بیٹے آرین خان کو گرفتار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.