ETV Bharat / state

معشوقہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا نوجوان گرفتار - instragram

مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک لڑکی کے مبینہ اغوا کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس میں پولیس نے نامزد لڑکے اور ان کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔

Maharashtra Teen Kidnaps His Minor Lover Posts Video Online
معشوقہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا نوجوان گرفتار
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 7:57 AM IST

مہاراشٹر کے ناگپور میں پولیس نے 19 سال کے ایک نوجوان کو 17 سال کی ایک لڑکی کا مبینہ طور پر اغوا کرنے اور اس پورے واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ اس واردات میں مدد کرنے والے اس کے دوست کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک سرکاری افسر نے اتوار کو بتایا کہ نامزد لڑکا اور لڑکی کے درمیان 2019 میں جان پہچان ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے اور دونوں ہی ٹک ٹاک ایپ پر ویڈیو بناکر اپلوڈ کرتے تھے۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ لڑکے نے لڑکی سے شادی کرنے کا وعدہ کیا اور جسمانی تعلقات بھی بنائے تھے، حالانکہ لڑکے کے اوپر کسی اور کے ساتھ تعلقات بنانے کا شک جب لڑکی کو ہوا تو اس کے بعد سے ہی دونوں کے تعلقات خراب ہونے لگے۔

18 جون کو لڑکے نے لڑکی کو ناگپور کے کمل چوک علاقے میں اپنے ایک دوست کی مدد سے بائک پر بیٹھنے کو مجبور کیا۔ جس کے بعد نوجوان نے ویڈیو بنایا اور اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔ ساتھ ہی لڑکی کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر: خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں آٹھ گرفتار

سرکاری آفیسر کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر مارنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ جائے وقوع سے بھاگنے میں کامیاب رہی۔ کچھ مقامی لوگوں نے اس کی جانکاری بذریعے ٹوئیٹر پولیس کو دی، جس کے بعد نامزد شخص اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمین کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.