ETV Bharat / state

مہاراشٹر اور ہریانہ میں نتائج کا اعلان کل

author img

By

Published : Oct 23, 2019, 5:56 PM IST

مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی کے لیے 21 اکتوبر کو ہونے والی پولنگ کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی جس کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ مختلف ریاستوں کی 51 اسمبلی نشستوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی بھی کل ہی کی جائے گی۔

نتائج کے پیش نظر سخت سکیورٹی

ریاست مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور دوپہر تک نتائج آنے شروع ہوجائیں گے جبکہ شام تک حتمی فیصلہ ہو جائ گا کہ کس ریاست میں کون سی جماعت نے حکومت بنائی ہے۔

نتائج کے پیش نظر سخت سکیورٹی، ویڈیو

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پولنگ مراکز کے پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

پولنگ مراکز پر ہر دور کے نتائج کے اعلان کے لیے کافی انتظام کئے گئے ہیں جبکہ میڈیا نمائندوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ نتائج الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب رہیں گے اور کمیشن نے اس کے لیے ایک مخصوص اپلی کیشن بھی بنایا ہے تا کہ کوئی بھی شخص بآسانی نتائج دیکھ سکے۔

پولنگ مراکز پر ووٹوں کی گنتی حکام، مبصرین، سکیورٹی اور دیگر حکام کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں 60 فیصد اور ہریانہ میں 65 فیصد سے زیادہ ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔

مہاراشٹر کی 288 نشستوں کے لیے 3000 سے زائد اور ہریانہ میں 90 نشستوں کے لیے 1100 سے زائد امیدواروں کی قسمت داؤ پر لگی ہے۔

مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا اتحاد جبکہ کانگریس اور این سی پی اتحاد کے درمیان مقابلہ ہے اس کے علاوہ ہریانہ میں بی جے پی، کانگریس، جن نايک جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی انتخابی میدان میں ہیں۔

پولنگ کے بعد ظاہر ہونے والے ایگزٹ پولز میں دونوں ریاستوں میں بی جے پی کو سبقت ملتی نظر آ رہی ہے، اس وقت دونوں ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحاد کی حکومت ہے۔

Intro:مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے کل نتائج ظاہر ہوں گے جس کو دیکھتے ہوئے پولیس کے سخت انتظامات دکھائی دے رہے ہیں۔
آپ کو بتا دے اور نگ آباد شهر میں تین جگہ ووٹوں کی گنتی کی جائینگی جس نے اورنگ آباد سینٹرل، اورنگ آباد مشرق، اورنگ آباد مغرب شامل ہے ان تینوں ہی جگہوں پر پولیس کا کڑک بندوبست دکھائی دے رہا ہے
پولیس انتظامیہ نے اسٹرونگ روم کے باہر بھی پولیس والوں کی تعیناتی کی ہے۔Body:.Conclusion:.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.