ETV Bharat / state

CEO Anish Sheikh resigned from his post: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او انیس شیخ مستعفی - مہاراشٹر نیوز

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایگزکیٹیو آفیسر انیس شیخ نے سی ای او کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، اس سے قبل بھی انیس شیخ نے اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا لیکن اسے منظور نہیں کیا گیا تھا۔ Maharashtra State Waqf Board CEO Anish Sheikh has Resigned From His Post

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او   انیس شیخ نے عہدے سے دیا استعفی

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 7:01 PM IST

انیس شیخ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف جو بہتان تراشی ہورہی ہے اس سے دل برداشتہ ہوکر انھوں نے یہ قدم اٹھایا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ ملک کا ایسا بااختیار ادارہ ہے جس کے پاس سب سے زیادہ وقف اراضی ہے لیکن بورڈ کی ستر فیصد اراضی پر غیر قانونی قبضہ جات ہیں، انیس شیخ نے 25 مارچ 2021 کو وقف بورڈ کے مستقل سی ای او کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج لیا تھا۔ انیس شیخ نے وقف بورڈ کو فعال اور کارکرد بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کیا تھا اپنے دیڑھ سال کی کارکردگی میں انیس شیخ نے بورڈ ارکان کے تعاؤن سے وقف بورڈ کے لیے کافی محنت کی ہے، ان کے دور میں وقف بورڈ ایک بااختیار ادارے کے طورپر سامنے آیا، وقف جائیدادوں کی بازیابی اور غیر قانونی قبضہ جات ہٹانے کا سلسلہ شروع ہوا، تقریباً ایک درجن سے زائد لینڈ مافیا کے خلاف مقدمے درج ہوئے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہوئی، لیکن اسی دوران انیس شیخ نے اپنے استعفے کا اعلان کردیا ۔

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او انیس شیخ مستعفی

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں سرکاری عملے کی تعداد محض دو درجن افراد پر مشتمل ہیں ایسے میں پوری ریاست کے معاملات کا نپٹارہ کرنا کوئی معمولی بات نہیں اس کے باوجود بورڈ ارکان اور سی ای او کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے گزشتہ سال بھر میں التوا میں پڑے ساڑھے تین ہزار معاملات کا حل کیے گئے زیرو پینڈنسی ٹارگٹ کے تحت ترجیحاتی بنیادوں پر شکایات کا ازالہ کیا گیا، اس کے علاوہ وقف بورڈ میں ایک 179ملازمین کی تقرری کو یقینی بنایا گیا اور وقف بورڈ کے تمام کام کاج آن لائن ہو اس کے لیے باضابطہ ایک سافٹ ویئر تیار کیا جارہا ہے جو آخری مراحل میں ہے۔

پانچ سال کے بعد انیس شیخ کی صورت میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کو ایک فرض شناس مستقل سی ای او ملا تھا ، اس سے پہلے انیس شیخ نے سال بھر ایڈیشنل سی ای او کے فرائض بخوبی انجام دیئے تھے، اسی بنیاد پر انھیں مستقل سی ای او بنایا گیا تھا بحیثیت سی ای او انیس شیخ کی کارکردگی کو عوامی حلقوں میں سراہا گیا، لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انیس شیخ نے استعفی دیا ہو اس سے پہلے سنہ 2022 کے آغاز میں بھی انیس شیخ نے سی ای او کے عہدے سے استعفی دیدیا تھا لیکن اس وقت حکومت اور بورڈ ممبران نے اسے منظور ہونے نہیں دیا تھا اب مستقبل میں کیا صورتحال رہے گی اس کا اندازہ جلد ہی ہوجائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra State Waqf Board: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں عملے کی تقرری کو حکومت کی ہری جھنڈی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.